کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بھارت بڑا میچ،بنگلہ دیش بورڈ کے صدرکاکولمبو جانے سے انکار،پھر بھی سرپرائز تیار۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبروں میں سے اس رپورٹ میں متعدد خبریں ایک ساتھ ہیں۔پاکستان بھلے ہی کولمبو میں زیادہ وقت گزارے لیکن وہ اس ورلڈ کپ میں پہلی بار آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ اس لحاظ سے یہ مقام ان کے لیے اتنا ہی نیا ہے جتنا کہ بھارت کے لیے۔ہائی اسکورنگ یا کم اسکورنگ، یہ ایک سخت مقابلہ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ جبکہ بارش کا خطرہ ہے، مقام کے موثر نکاسی آب کے نظام اور کور کا مطلب ہے کہ بارش کے گزر جانے کے بعد میچ تقریباً فوراً شروع ہو سکتا ہے۔پاکستان ٹیم اسپن پر بہت زیادہ انحصار کرتی دکھائی دیتی ہے، اسرار اسپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر سراہا گیا۔ وہ امریکہ کے خلاف اپنے آخری میچ سے حکمت عملی کو دہرا سکتے ہیں، صرف ایک فرنٹ لائن پیسر، شاہین آفریدی کے ساتھ پانچ اسپنرز کھیل سکتے اورفہیم اشرف دوسرے پیسر کے طور پر ہوں۔
سری لنکا کے اس مقام پر 28000 افراد کی گنجائش موجود ہے۔اس میں سے 16000 فینز خاص کر بھارت سے سری لنکا آئے ہیں۔اب باقیوں میں مقامی افراد کے ساتھ کچھ پاکستانی بھی ہونگے۔سب کیلئے اہم بات ایک ہوگی کہ بارش نہ ہو اور میچ پورا ہو۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ بڑا ضرور ہے لیکن ہمارے اعصاب پر سوار نہیں۔جیتنے کیلئے کھیلیں گے۔بھارت سے امید ہے کہ وہ سپورٹس مین سپرٹ کا خیال رکھے گا۔
بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو کہتے ہیں کہ پاکستان سے میچ کھیلنے آئے ہیں اور بس۔ہینڈ شیک معاملہ 24 گھنٹوں بعد سامنے ہوگا۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں میں ہینڈ شیک ہوگا اور پاکستان بھارت کےکرکٹ حکام بھی قریب دکھائی دیں گے۔محسن نقوی کولمبو مں موجود ہیں۔ادھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے اچانک کولمبو کا دورہ منسوخ کردیا۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک قرار داد کے ساتھ وہاں ہونگے۔پاکستان بھارت میں برف پگھل سکتی ہے۔اب وہ نہیں جارہے۔نگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے آخری لمحات میں اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے کولمبو کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امینول کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے بڑے میچ میں شرکت کے لیے آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا۔بعد میں احساس ہوا کہ اگر بنگلہ دیش نہیں کھیل رہا تو غیر ضروری طور پر جانے کا کیا فائدہ۔
ادھر بھارتی کپتان سوریا کمار نے نیٹ پریکٹس کے دوران عثمان طارق کے بائولنگ ایکشن کی نقل اتار کر طاہر کردیا کہ شدید خوف میں ہیں۔
