ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی۔پاکستان قریب 4 سال بعد 11 ٹیسٹ میچز کے بعد پہلی بار ہوم سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح کے قریب آگیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف مسلسل 4 ٹیسٹ ناکامیوں کے بعد رواں سیریز کی شکست سے بچنے کے امکانات کو بھی روشن کرلیا ہے۔سپن کے ٹریک پر بل کھاتی بائولنگ کے سامنے انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔297 رنزکے مشکل ترین ہدف کے تعاقب میں اس نے تیسرے روز کے اختتام پر 2 وکٹیں کھودی ہیں اور سکور بورڈ پر 36 رنز موجود ہیں۔یوں جیت کیلئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔پاکستان کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج تیسرے روز دن بھر 16 وکٹیں گریں۔86 اوورز میں 309 رنزبنے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کی چمکتی صبح انگلش ٹیم نے 239 رنز 6 وکٹ سے پہلی اننگ کا آغاز کیا،9 رنز کے اضافہ سے اسے دن کے پہلے اور اننگ کے 7 ویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا،جب بریڈن کارس ساجد خان کو چھکے کی کوشش میں سعود شکیل کو کیچ دے گئے،جنہوں نے سامنے بائونڈری لائن پر مشکل کیچ پکڑا،ان کے 4 رنز تھے،یہ ساجد کی اننگ میں 5 ویں وکٹ تھی۔مزید 8 رنز کے اضافے کے ساتھ میتھیو پوٹس ساجد خان کی خوبصورت بال پر ایسے کلین بولڈ ہوئے کہ ہکا بکا رہ گئے۔وہ 6 رنز کرسکے۔6 رنز کے اضافے کے ساتھ 262 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو بڑا نقصان ہوا،ان کے وکٹ کیپرجیمی سمتھ 21 رنزبناکر صائم ایوب اور نعمان علی کا گٹھ جوڑ بنے۔یوں پاکستان نے انگلینڈ کی 9 وکٹیں 262 پر حاصل کرلیں۔جیک لیچ اورشعیب بشیر نے آخری وکٹ پر یہ سوچ کر رنزبنائے کہ جتنا ممکن ہو،پاکستان کی برتری کو کم کیا جاسکے۔اس میں خاصے کامیاب رہے،انگلش ٹیم اس میں کامیاب ہوئی اور ٹوٹل کو 262 سے 291 تک لے گئی،اس کا سہرا جیک لیچ کو جاتا ہے،جنہوں نے25 بالز پر 25 ناقابل شکست رنزبنائے،شعیب بشیر آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو9 رنزبناسکے۔
پاکستان کی دوسری اننگ کو بڑا بوسٹ،انگلینڈ کیلئے 297 رنز کا ہدف سیٹ
پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بائولر ساجد خان تھے،انہوں نے 26.2 اوورز میں 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے بھی طویل اوورز کئے،انہوں نے 28 اوورز میں 101رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
انگلینڈ کا ایشیامیں چوتھی اننگ میں ہدف چیز کرتے ہوئے کامیاب اسکور 209 رنز ہے۔اگر وہ کامیاب ہوا تو سب سے بڑے ہدف کی جیت کا ریکارڈ ایشیائی سرزمین پر قائم کرے گا۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ 67.2 اوورز میں 291 رنزبناکر تمام ہوئی۔پاکستان اپنی دوسری اننگ 75 رنزکی برتری کے ساتھ شروع کی۔پاکستانی اوپننگ بلے باز اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 9 کے مجموعی سکور پر عبد اللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر وکٹوں کے پیچے کیچ آؤٹ ہوئے، امپائر کی طرف سے شک فائدہ ملنے پر انگلش کپتان نے ریویو لے لیا جو کہ کامیاب رہا، وہ صرف 4 رنز بناسکے۔کپتان شان مسعود پہلی اننگ کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوئے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے، سلپ میں کھڑے اولی پاپ نے ان کا کیچ تھاما۔صائم ایوب 22 رنز بنا اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں سپنرز کا راج جاری ہے۔پہلے سیشن میں پاکستانی بائولرز نے اپنے دھاک جمائی تو انگلش بائولرز بھی پیچھے نہ رہے۔ پہلے سیشن میں مجموعی طور 7 وکٹیں گریں، جن میں 4 انگلینڈ اور 3 پاکستانی بیٹرز کی تھیں۔کھانے کے وقفے کے بعد جیک لیچ نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتا کھولا، پہلی اننگ میں ریکارڈ قائم کرنے والے کامران غلام 26 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔5ویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھایا۔ 37 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد محمد رضوان 23 کے انفرادی سکور پر 2 چوکے لگا کر برائیڈن کارس کی گیند پر جمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔چائے کے وقفہ تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 134 رنزبنالئے تھے۔یہ قدرے سلو سیشن تھا۔
بال ٹیمپرنگ کے بعد اب بال ٹینڈنگ شروع،پاکستانی وکٹیں فوری گرنے لگیں
آخری سیشن میں پاکستانی ٹیم کھیل ختم ہونے سے قریب 47 منٹ قبل 221 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اننگ کی اہم بات 9 ویں وکٹ پر بننے والی 65 رنزکی قیمتی شراکت تھی۔سلمان علی آغا اور ساجد خان نے یہ کام کیا،ورنہ ایک موقع پر پاکستان کی 8 وکٹیں 156 پر باہر تھیں،ان کی وجہ سے 221 رنزہوگئے۔75 رنزکی سبقت کے ساتھ پاکستان کو 296 رنزکی برتری ملی۔سلمان آغا 63 اور ساجد خان 22 رنزبناگئے۔اس سے قبل محمد رضوان 23۔سعود شکیل 31 اورکامران غلام 26 کرسکے۔شان مسعود 11 اورصائم ایوب 22 جبکہ عبد اللہ شفیق 4 رنزبناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 66 رنز دے کر 4 اور جیک لیچ نے 67 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔انگلش ٹیم پاکستان کے 366 رنزکے جواب میں آج صبح 291 رنزپر آئوٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ نے کھیل کے اختتامی لمحات میں 11 اوورز کی مشکل بیٹنگ کی اور دن کے خاتمہ تک 2 وکٹ پر36 رنزبنائے۔بین ڈیکٹ صفر اور زیک کرولی3 پر گئے۔اولی پوپ 21 اور جوئے روٹ 12 پر کھیل رہے ہیں۔انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید 261 رنزکی ضرورت ہے اور پاکستان کو فتح کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔کل کھیل کا تیسرا دن ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ساجد خان بہترین بائولر کا اعزاز پاگئے،ابرار کو 3 رنزکی شکست۔
ساجد خان ابرار احمد کی جگہ ملتان ٹیسٹ میں شامل ہوئے اور ملتان کے آنر بورڈ سے ان کا نام بھی اپنے سے نیچے کردیا،ساجد خان کو 3 رنز کی وجہ سے یہ کامیابی ملی۔
واقعہ یہ ہے کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل دسمبر 2022 میں ابرار احمد نے یہاں ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو ٹیسٹ میں اننگ میں 114 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں اور بہترین انفرادی بائولنگ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،،جسے آج ساجد خان نے صرف 3 رنزکی کمی سے ہرادیا۔