عمران عثمانی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا 5 واں ایڈیشن 2014 میں بنگلہ دیش میں کھیلا گیا۔یہاں سے ایونٹ کا وہ فارمیٹ شروع ہوا جو اب بھی رائج ہے،البتہ ٹیموں کی تعداد کا طریقہ کار تو ایک جیسا ہے ،تعداد میں تبدیلی ہوئی ہے۔تاریخ میں پہلی بار 16 ٹیمیں شامل ہوئی تھیں،جیسا کہ اب بھی 16 ہی ہیں لیکن 2014 ایونٹ میں 10 ٹیسٹ ممبرز کے ساتھ 6 ایسوسی ایٹ ٹیمیں تھیں۔آئرلینڈ،افغانستان،نیدرلینڈز،یواے ای،نیپال اور ہانگ کانگ کی شرکت ہوئی۔پہلے رائونڈ میں 8 ٹیمیں تھیں،وہاں سے 2 ٹیموں کو پروانہ ملا۔اس طرح سپر 10 مرحلہ دوسرے رائونڈ کا تھا،اب سپر 12 ہواکرتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2010،پاکستان کی بادشاہت کا 10 ماہ بعد ہی تختہ الٹ دیا گیا
اہم بات یہ ہے کہ محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل نہ کھیل سکی۔ابتدائی 2 ایونٹس کے فائنل تک جانے والی گرین کیپس نے اس کے بعد کے 2 ایونٹ کے سیمی فائنل میں قدم رکھے تے۔یہ پہلا موقع تھا کہ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے سے ہی باہر ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے عظیم لمحات،آئی سی سی نے مقابلہ شروع کردیا،فینز مدعو
پہلے مرحلہ کے گروپ اے سے بنگلہ دیش اور نیپال آگے آئے۔افغانستان اور ہانگ کانگ کو باہر ہونا پڑا۔گروپ بی سےنیدرلینڈز اور زمبابوے کو ٹکٹ ملا۔آئرلینڈ اور عرب امارات باہر ہوگئے۔
سپر 12 کے گروپ1 میں سری لنکا اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹوالی۔نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور نیدرلینڈز باہر ہوگئے۔انگلش ٹیم تو 4 میچزمیں سے صرف ایک ہی جیت سکی۔
گروپ 2 سے بھارت اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کے اہل ہوئے۔پاکستان،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی چھٹی ہوگئی۔21 مارچ 2014 کو پاکستانی ٹیم بھارت سے بڑی آسانی سے ہارگئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،سری لنکا اپنے ہی ہاں ناکام،ویسٹ انڈیز2012 کا ورلڈ چیمپئن
سیمی فائنل میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ہراکرباہر کا راستہ دکھایا۔بھارت جنوبی افریقا کے خلاف کامیاب ہوا۔
ورلڈ ٹی 20 کپ جو 16 مارچ سے شروع ہوا تھا،اس کا فائنل 6 اپریل کو بھارت اور سری لنکا نے ڈھاکا میں کھیلا۔حیران کن طور پر بھارتی اننگ صرف 130 رنز تک محدود ہوئی۔ سری لنکا نے 4 وکٹ پر ہدف مکمل کرکے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
کیا کچھ شائع ہوچکا
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 شیڈول
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 اسکواڈز
ٹی 20 ورلڈکپ 2007 کا پہلا ایڈیشن
ورلڈ ٹی 20 کپ 2009 کا ایڈیشن
ٹی 20 ورلڈ کپ 2010 کا ایڈیشن
ٹی 20 ورلڈکپ 2012 کی تاریخ
کیا کچھ آنے والا
ٹی 20 ورلڈکپ 2016 کی ہسٹری
ٹی20 ورلڈکپ 2021 کی تاریخ
ٹی20 ورلڈکپ کی ناکام ٹیمیں
ٹی 20 ورلڈکپ کے تمام ریکارڈز
ٹئی 20 ورلڈکپ تاریخ کے ناقابل فراموش لمحات