| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کے عظیم لمحات،آئی سی سی نے مقابلہ شروع کردیا،فینز مدعو

کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ کے عظیم لمحات،آئی سی سی نے مقابلہ شروع کردیا،فینز مدعو۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل خود بھی متحرک اور پرجوش ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا ماہ شروع ہوگیا ہے،اس مناسبت سے اس کا بھی ڈیجیٹل نیٹ ورک متحرک ہے اور کرکٹ فینز کو انگیج کرنے کے لئےحسب سابق نئے سلسلے شروع کئے ہیں۔اس سلسلہ میں اس نے کرکٹ فینز سے ووٹنگ کا بھی کہا ہے کہ وہ بتائیں  کہ اب تک ٹی 20 ورلڈکپ کا بہترین،گریٹ یا سب سے اچھا لمحہ،واقعہ کیا تھا۔اس کے لئے اس نے اب تک اہم واقعات بھی شیئر کئے ہیں۔

کرک اگین کے مطابق 2007 سے 2021 تک جتنے ایڈیشن ہوئے ہیں،وہ 2007 کے بعد 2009 اور پھر 2010 اور 2012،پھر 2014 اور 2016 کے بعد 2021 میں ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلے گئے۔اب تک 7 ایونٹس ہوچکے ہیں۔اس کے ویسے تو کئی اہم یادگار واقعات ہیں لیکن یہاں 16 واقعات تازہ کئے گئے ہیں۔

کارلس بریتھویٹ،نام یاد رکھنا

یہ الفاظ ویسٹ انڈیز کے این بشپ نے کمنٹری کےدوران بولے تھے جب بریتھویٹ نے انگلینڈ کے خلاف 2016 ورلڈ ٹی 20 فائنل میں گیم پلٹ دی تھی،انہوں نے بین سٹوکس کو ایڈن گارڈن میں لگاتار 4 چھکےلگا کر میچ جیت لیا تھا۔یہ بھی بڑا لمحہ ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ 2014 میں سری لنکا کے سائوتھ پاو نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایسی باولئگ کی جو اب بھی بہترین ریکارڈ ہے،انہوں نے  3 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں۔

یہ 2007 ورلڈکپ میچ تھا،جب بھارت کے یووراج سنگھ نے انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے رسید کردیئے،یہ ایک ناقابل یقین لمحہ تھا،انگلینڈ کی ناکامی،بھارت کی ٹریک پر چلنے کی بنیاد یہی میچ بنا تھا۔

ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری کا سب سے بڑا اپ سیٹ یہ تھا کہ 2009 کے ورلڈ ٹی 20 میں نیدرلینڈز نے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں میزبان انگلینڈ کو ایسی شکست دی کہ سب کو سکتہ ہوگیا،اس نے 163 رنز کا ہدف بھی پورا کرلیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ،معین علی نے پاکستان کا پول کھول دیا

پاکستان کے شاہد آفریدی کی خدمات بھی اہم ہیں،اسی 2009 ورلڈ ٹی 20 فائنل میں انہوں نےلارڈز میں سری لنکا کےخلاف ناقابل شکست ہاف سنچری بنائی۔پاکستان کو اب تک کے اکلوتے چیمپئن بنوانے میں اہم کردار اداکیا،یہ بھی بڑے لمحات میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان جو ناقابل شکست تھا،ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں بھارت،نیوزی لینڈ اورافغانستان سمیت سب کو ہرا کرسیمی فائنل کھیلا رہا تھا،اس سے یہ میچ اختتامی لمحات میں جس نے بھی کھینچا،وہ ورلڈ ٹی 20 کے اہم واقعات میں مانا جاتا ہے،آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ یہ کام کرگئے تھے۔

ورلڈ ٹی 20 تاریخ میں بال آئوٹ ڈرامہ بھی ہوا۔افتتاحی ایڈیشن 2007 میں پاکستان اور بھارت کا رائونڈ میچ ٹائی ہوا تو اس وقت کے قانون کے مطابق بال آئوٹ کامقابلہ ہوا۔خالی وکٹ پر پالز کرکے اسٹمپ اڑانے تھے۔بھارت کے وریندر سہواگ اورہربھجن سنگھ ناکام گئے،۔پاکستان بھی ناکام ہوا لیکن بھارت کےرابن اتھاپا نے وکٹ اڑادی۔بڑا واقعہ تھا۔پاکستان یوں بھی ہارا تھا۔

آسٹریلیا کے مائیکل ہسی نے پاکستان کے خواب توڑے،جب انہوں نے 2010 کے ایڈیشن میں سیمی فائنل میں پاکستان کے سعید اجمل کے کے آخری اوور میں 23 رنزبناکر سیمی فائنل جیتا۔پاکستان کو گھر بھیج دیا۔

انگلینڈ نے تاریخ کا پہلا آئی سی سی ایونٹ بھی اسی باب میں جیتا،جب 2010 میں ورلڈ ٹی 20 فائنل میں اس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلا آئی سی سی ایونٹ اپنے نام کیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ2022 کا مکمل شیڈول،پاکستانی وقت اور گروپس کی تفصیل ساتھ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *