بلاوایو ،کرک اگین رپورٹ
زمبابوے کے خلاف پاکستان پہلا ون ڈے ہار گیا ؟،بارش کے بعد کی اپ ڈیٹ۔
جیسا کہ کرک اگین کو توقع تھی اور اس نے پہلی اننگ کے اختتام پر لکھا بھی تھا زمبابوے کا 205 اسکور کم نہیں ہے ۔پاکستان کے لیے مشکلات ہوں گی۔ وہ بات درست ثابت ہوئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن صرف 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور بلاوایو کی پچ کے اوپر ناکام ہو گئی اور 60 کے قلیل سکور پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین میں تھے۔ایسے میں بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
اب اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا تو یہاں ڈک ورتھ پر پاکستان کا سکور 141 ہونا چاہیئے تھا، کیونکہ ہدف اتنے اوورز میں 141 کا ہی بنتا ہے تو بارش ہونے کے بعد اگر میچ نہ ہو سکا تو پاکستان یہیں پر میچ ہار چکا ہے، اور اگر اب دوبارہ میچ شروع ہوا فرض کر لیں اوور کم ہوئے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ چونکہ بہت سلو ہے تو اور زیادہ مشکلات ہوں گی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اس وقت 19 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں انہوں نے 43 بال کھیلنی ہے کیونکہ علاوہ کوئی بھی بیٹر نہ کھیل۔سلمان علی آغا 11 اور عبداللہ شفیق ایک جبکہ کامران غلام 17 اور سلمان علی آغا 4 کرسکے۔حسیب اللہ خان صفر اور عرفان خان 7 کرسکے۔
زمبابوے کی طرف سے موزا ربانی ،سکندر رضا اور سین ولیمز نے 2،2 وکٹیں لیں۔
زمبابوے کی اننگ کیلئے یہاں کلک کریں۔
پہلا ون ڈے،پاکستان کیلئے زمبابوے کی جانب سے بڑا ہدف یا کوئی خطرہ