کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان ،نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے آج،ٹیبل پر نمبر ون بننے کا چانس،2 کھلاڑیوں کی زبردستی سلیکشن۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آغاز آج کراچی میں ہوگا۔نیشنل بنک ایرینا میں 9 جنوری 2023 کو پاکستان سال کا پہلا ون ڈے میچ کھیلے گا۔سیزن کے اختتامی لمحات میں ٹیسٹ سیریز کی مسلسل شکستوں کے بعد فتح بہت ضروری ہوگئی ہے۔
بابر اعظم الیون کے پاس کیویز کے خلاف ماضی بعید کا ریکارڈ تو اچھا ہے لیکن ماضی قریب کا اچھا نہیں ہے۔یوں پاکستان کو سنبھلنا ہوگا۔ویسے تو یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے لیکن دونوں ٹیمیں ہی ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔اس کے باوجود ایک بات دلچسپی کی ہوگی۔پاکستان کلین سویپ سے ٹیبل پر چھٹے سے پہلے نمبر پرآسکتا ہے۔اس وقت وہ 120 پوائنٹس کے چھٹی پوزیشن پر ہے۔پہلی 2 فتوحات ہی اسے نمبر ون بنادیں گی لیکن اسے برقرار رکھنے کے لئے کامیابی ضروری ہوگی۔پاکستان تینوں میچزجیت کر اپنے پوائنٹس 150 کرلے گا،یوں وہ پہلے نمبر پر موجود بھارت کے 139،نیوزی لینڈ کے 130،دوسری پوزیشن اورتیسرے نمبر پر بیٹھے انگلینڈ کے 125 پوائنٹس سے آگے نکل جائے گا۔آسٹریلیا اوربنگلہ دیش کے 120 پوائنٹس بھی پیچھے رہ جائیں گے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ ورلڈکپ کا سال ہے۔اس سے کیویزکے خلاف برتری ثابت کرکے نفسیاتی بہتری ہوگی۔تیسری بات یہ ہے کہ پاکستان 2003 کے بعد کیویز سے ہوم سیریز نہیں جیتا۔ویسے تو اس کے بعد دونوں کی 2 ہی سیریز عرب امارات میں ہوئی ہیں لیکن چونکہ پاکستان کی ہوم سیریز تھیں۔ایک میں بلیک کیپس جیتے اور دوسری سیریز ڈرا رہی۔پاکستان کو یہاں بھی اپنی برتری ثابت کرنے کا چیلنج ہوگا۔
چیف سیلکٹرکے گھر قومی ٹیم کی کس لیجنڈ سے ملاقات،شاہد آفریدی رضوان سے کیسے ملے
پاکستانی ٹیم سلیکشن ایک معمہ بن چکی ہے۔منیجمنٹ نے شان مسعود کو نائب کپتان بنایا ہے۔بابر اعظم کو اس کا علم ہی نہ تھا۔اتوار کو کراچی میں انہوں نے کہا کہ نائب کپتان کو کھلانے کا فیصلہ کل ہوگا۔یہ بات چونکادینے والی ہے۔اسی طرح 2020 کے بعد واپسی کرنے والے حارث رئوف کی ٹیم سلیکشن بھی اہم ہوگی۔
خٰیال ہے کہ اوپننگ کے لئے امام االحق کے ساتھ فخرزمان ہونگے۔بابر اعظم کے بعدشان مسعود کو کھلانے کی کوشش ہوگی ورنہ ان کی جگہ محمد نواز کھیلیں گے۔حارث سہیل،محمد نوازآغا سلمان،اسامی میر،محمد وسیم،حارث رئوف اور نسیم شاہ کھیلیں گے۔
کیوی ٹیم نے ڈیوگ بریسویل کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وہان فٹ ہونے والے میٹ ہنری کی جگہ لیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
پی سی بی نے اب سے ایک گھنٹہ قبل حارث رئوف اور شان مسعود کی مشترکہ ویڈیو،پیغامات،ٹیم میں واپسی کی خوشی بھرے جملے اور پریکٹس کا سنواکریہ پیغام جاری کیا ہے کہ یہ دونوں واپس آگئے ہیں۔ان کے کھیلنے کے یہ ایک مہم ہے۔کپتان بابر اعظم کو اس حوالہ سے خود فیصلہ کرنا ہوگا۔