| | | | |

چیف سیلکٹرکے گھر قومی ٹیم کی کس لیجنڈ سے ملاقات،شاہد آفریدی رضوان سے کیسے ملے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

چیف سلیکٹر کیا بدلا،رنگ ہی بدل گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے گھر پہنچ گئے،جہاں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی بلایا گیا تھا۔پی سی بی نے اس کی تشیہر کی ہے۔

اس ملاقات سے قبل شاہد آفریدی نے 2 رنگ دکھائے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو جی بھر کر گلے لگایا۔کافی دیر ان سے لپٹے رہے جب کہ بعد میں ان کے گالوں کو تھپتھیایا،مسکراہٹ کے ساتھ بات کی۔کپتان  بابر اعظم سے بھی اسے ہی ملے۔

چیف سلیکٹر نے اسکواش لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان کو بلایا ہوا تھا۔شاہین خان آفریدی ایک قسم کے میزبانوں میں تھے۔یہ تقریب سی بن گئی۔پرتکلف کھانا رکھا گیا ۔

رمیز راجہ کی پنشن کیلئے زبان بندی کا دعویٰ،بابر اعظم ناراض،شاہد آفریدی کھیلیں گے

سابق چیئرمین رمیز راجہ کی رخصتی،نجم سیٹھی کی آمد،شاہد آفریدی کی منیجمنٹ کمیٹی میں شمولیت اور پھر چیف سلیکٹرکے عہدے پر تقرری نے یہ نیا سماں دکھایا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز 9 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *