لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ون ڈے کپتان کا معاملہ،سکرپٹ آن،فیصلہ کیا جاچکا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کرکٹ میں جو چل رہا،نیا نہیں ہے۔سکرپٹ کے مطابق کچھ چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں۔اب ایک ایسے وقت میں کہ جب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے کو ہے۔پاکستان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کیلئے محمد رضوان،شاہین آفریدی اور بابر اعظم وسلمان علی آغا کو آمنے سامنے کیا گیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا چاہئے لیکن پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔
پی سی بی حتمی فیصلہ کل کرنے والا ہے لیکن ذرائع کے مطابق محمد رضوان پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہ سکتے ہیں۔باقی میڈیا پر بہت کچھ ہے۔
رضوان کی برطرفی کی کوئی معقول دلیل یاجواز نہیں ہے۔نئے کپتان کی تقرری کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ وقتی فیصلے کرتا اور پھر ان سے رجوع کرتاور پھر نت نئے دعوے کرتا ہے۔حقیقی کامیابی پائیدار فیصلوں اور تسلسل میں ہے۔،
