دبئی۔کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ،پاکستان کا تیسرا نمبر،آسٹریلیا کے قریب تر
پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سیریز میں داخل ہواتھا۔ تاریخی 3-0 سے کلین سویپ نے انہیں پانچ پوائنٹس کا فائدہ دیا، جس سے وہ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے قریب پہنچ گئے، جن کے پاس113 پوائنٹس ہیں۔ بھارت 118 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ مسلسل تین شکستوں کے بعد 102 کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
افغانستان کے خلاف ہوم سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد زمبابوے ٹاپ 12 سے باہر ہو گیا،افغانستان نے 86 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ میزبانوں کو 13 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، 12 ویں نمبر پر سکاٹ لینڈ ہے۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا 98 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ 93 کے ساتھ 7 ویں اور 81 کے ساتھ نویں اور ویسٹ انڈیز 78 کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔