کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی کپ،جنوبی افریقا کیخلاف ناک آئوٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون فائنل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ملکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سعود شکیل اور محمد حسنین کو لیا گیا ہے۔
ناک آؤٹ میچ ہے۔ میچ ہارنے کا مطلب فائنل سے آؤٹ ہونا اور جیتنے کا مطلب نیوزی لینڈ سے جمعہ کے روز فائنل کھیلنا ہوگا۔ پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فخر زمان اور بابر اعظم اوپننگ کریں گے۔ اس کے بعد سعود شکیل ،محمد رضوان کپتان ہوں گے۔ سلمان علی آغا ،طیب طاہر، خوشدل شاہ ،شاہین شاہ افریدی، محمد حسنین،نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا میچ کراچی میں کل دوپہر فروری کو ہوگا۔