نیپیئر،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان 14 سال بعد نیوزی لینڈ میں پہلی ون ڈے فتح کی کوشش میں،ٹاس ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان14 سال بعد نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کی فتح کی تلاش میں ہے۔14 برس میں 11 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ناکامی ہے،ایک بھی فتح نہیں ہوسکی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو۔عاکف جاوید ، عثمان خان اور محمد علی اج ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عثمان خان کو ڈیبیو کیپ دی۔عاکف جاوید کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کو ڈیبیو کیپ دی۔
اب 29 مارچ 2025 کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،3 ون ڈے میچزکی سیریز کا پہلا میچ ہوگا۔ٹاس ہوگیا ہے۔نیپیئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔پاکستان اصل کپتان محمد رضوان کے ساتھ ہے،ادھر بلیک کیپس اپنے دونوں ممکمہ کپتانوں سے محروم ہے۔ٹام لیتھم ان فٹ ہوکر باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ۔پاکستان ٹیم میں عثمان خان،عبداللہ شفیق،بابر اعظم،محمد رضوان،سلمان علی آغا،طیب طاہر،محمد عرفان خان،نسیم شاہ،عاکف جاوید،حارث رئوف اور محمد علی شامل کئے گئے ہیں۔