لایور،ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو نیا شیڈول بھیج دیا،میچز کی تاریخیں تبدیل،حکومتی کلیئرنس سے مشروط۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول بھیج دیا،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے معاملہ اور دورہ حکومتی کلیئرنس سے مشروط کیا ہے۔
پاکستان سے کھیلنے سے پہلے بنگلہ دیش کو 17 اور 19 مئی کو شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔ اس کے بعد انہیں 21 مئی کو لاہور جانا تھا۔بنگلہ دیش کو اصل میں 25 مئی سے 3 جون تک وہاں پانچ ٹی20 کھیلنا تھا، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پار کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی۔نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق، پی ایس ایل کا فائنل اب 25 مئی کو ہوگا، جب پاکستان اور بنگلہ دیش کو اصل میں پہلا ٹی 20 کھیلنا تھا۔علم ہوا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 کے لیے ایک نیا شیڈول بھیجا ہے، جس کا پہلا میچ اب 27 مئی اور آخری 5 جون کو ہوگا۔بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین افتخار رحمان نے کہا کہ وہ حتمی فیصلہ لینے کے لیے حکومتی سیکیورٹی ایجنسیوں اور اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کی معلومات پر انحصار کریں گے۔
سابقہ شیڈول کے مطابق 2 میچز فیصل آباد اور 3 میچز لاہور میں تھے۔