لاہور 27 نومبر۔پی سی بی میڈیا ریلیزقومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پندرہ رکنی پاکستان ویمنز انڈر19 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ چھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ زوفشاں ایاز کو کپتان اور کومل خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹرز : عریشہ انصاری (قصور) فضا فیاض (لاہور) ماہم انیس (اسلام آباد) راویل فرحان ( لاہور) اور زوفشاں ایاز ( واہ کینٹ )۔
وکٹ کیپر بیٹرز : کومل خان (لاہور)واصفہ حسین (کراچی)۔
اسپنرز: علیزہ مختیار (مظفر گڑھ) قرۃ العین (سیالکوٹ) روزینہ اکرم (راولپنڈی) اور طیبہ امداد (ایبٹ آباد)۔
فاسٹ بولرز: فاطمہ خان (لاہور) ہانیہ احمر (کراچی) ماہ نور زیب (مردان) اور شہر بانو (لودھراں)
پلیئر سپورٹ اسٹاف : عائشہ جلیل (منیجر) محسن کمال (ہیڈ کوچ ) محمد حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ ) ناہیدہ خان (فیلڈنگ کوچ) محمد عثمان شاہد (انالسٹ) رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ) محمد رفیع اللہ (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)۔
اسکواڈ کا انتخاب اس ماہ کے اسکلز اور فٹنس کیمپ کے اختتام کے بعد کیا گیا ہے جو 21 روز جاری رہا ۔اس دوران تین انٹرا ا سکواڈ میچز بھی ہوئے۔
پاکستان گروپ اے میں اپنا پہلا میچ 15 دسمبر کو انڈیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز وہ نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں۔
ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی۔ جو 19 اور 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔فائنل 22 دسمبر کو ہوگا۔
میچوں کا شیڈول ( تمام میچز بےیوماس کرکٹ اوول میں ہونگے۔ گروپ میچوں کے پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ سپر فور مرحلے میں بھی جائیں گے ۔ میچوں کے تمام اوقات کوالالمپور کے ہیں ) ۔
15 دسمبر – سری لنکا بمقابلہ ملائیشیا ( صبح ساڑھے نو بجے ۔) پاکستان بمقابلہ انڈیا (دوپہر دو بجے )
16 دسمبر – سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش (صبح نو بجے ) پاکستان بمقابلہ نیپال (دوپہر دو بجے )
17 دسمبر – بنگلہ دیش بمقابلہ ملائیشیا (صبح ساڑھے نو بجے ) انڈیا بمقابلہ نیپال (دوپہر دو بجے )
18 دسمبر – پانچویں چھٹی پوزیشن پلے آف ( دوپہر دو بجے )
19 دسمبر A1 بمقابلہ B1 (صبح ساڑھے نو بجے )؛ A2 v B2 ( دوپہر دو بجے )
20 دسمبر A1بمقابلہ B2 ساڑھے نو بجے )؛ A2 v B1 (دوپہر دو بجے )
22 دسمبر – تیسری چوتھی پوزیشن پلے آف (صبح ساڑھے نو بجے ) فائنل (دوپہر دو بجے ) ۔