کرک اگین رپورٹ۔پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز،ورلڈکپ 2027 ٹکٹ کنفرم کرنےکا موقع،رینکنگ اور ریکارڈز کا جائزہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر آگئی ہے۔اس کی ریٹنگ 101 ہے۔جنوبی افریقا 98 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پ]ر ہے۔اب پاکستان اور سری لنکا 11 نومبر سے 3 یک روزہ میچزکی سیریز راولپنڈی میں کھیل رہے ہیں۔سری لنکا 103 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔یوں پاکستان باوقار انداز میں سیریز جیت کر چوتھی پوزیشن لے سکتا ہے اور اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ اس کی 2027 ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست انٹری یقینی ہوجائے گی۔31 مارچ2027 تک کی رینکنگ کی بنیاد پر ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ کا ٹکٹ لیں گی،باقیوں کو کوالیفائر کھیلنا پڑے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 157 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں۔پاکستان نے 93 اور سری لنکا نے 59 میچز جیتے ہیں۔4 میچز بے نتیجہ اور ایک ٹائی تھا۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور 20 ون ڈے سیریز ہوئی ہیں۔پاکستان نے 14 اور سری لنکا نے صرف 6 ہی سیریز جیتی ہیں۔پاکستان کی سرزمین پر 7 سیریز میں سری لنکا کا ریکارڈ اوور آل ریکارڈ سے یوں بہتر ہے کہ اس نے پاکستان میں 3 سیریز جیتی ہیں۔پاکستان 4 میں کامیاب ہوا۔سری لنکا پاکستان میں آخری بار 2009 میں جیتا اور پاکستان نے ہوم میدانوں میں آخری سیریز 2019 میں جیتی تھی۔اس کے بعد سری لنکا اب پہلی بار ون ڈے سیریز یہاں کھیلے گا۔سری لنکا نے پاکستان میں 30 ون ڈے انٰترشنل میچزپاکستان کے خلاف کھیلے ہیں اور12 جیتے ہیں۔18 میں پاکستان کامیاب ہوا ہے۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈےانٹرنیشنل سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان۔علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقرر۔سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز مقرر۔سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔
