ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کو توقع کے عین مطابق نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسری شکست،بائولنگ بھی بے اثر،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی 20 انٹرنشینل میچ 5وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی برتری پالی ہے۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بلیک کیپس نے 15 اوورز فی اننگ میچ میں مطلوبہ 136 رنزکا ہدف 13.1اوورز میں پورا کرکے جیت اپنے نام کی۔اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے27 بالز پر 66 رنزکی شراکت بناکر بتایا کہ ایسے کھیلا جاتا ہے۔4.4 اوور کے بعد پاکستان کو پہلی کامیابی ملی،جب ٹم سیفٹ محمد علی کی بال پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے 22 بالیں کھیلیں۔5 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔نیوزی لینڈ کو دوسرا خسارہ 87 کے اسکور پر ہوا۔ساتویں اوور کی 5 ویں بال تھی،جب جہاں داد خان نے فن ایلن کو ایل بی کیا۔انہوں نے صرف 16 بالز پر38 رنزبنائے،5 چھکے اور ایک چوکا تھا۔ البتہ مارک چپمین ایک رن بناکر خوشدل کا ناشنہ بنے تو پاکستان کو تیسری کامیابی 91 پر ملی۔جمی نیشام بھی جب 5 رنزبناکر حارث کی بال پر عبد الصمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے تو نیوزی لینڈ97 پر 4 وکٹ گنواچکا تھا لیکن پاکستانی ٹیم کیلئے واپسی اتنی آسان نہ تھی۔ڈیر مچل جب 14 رنزبناکر شاداب کے ہاتھوں کیچ ہوئےتو کیویز جیت سے 5 رنزدوری پر تھے۔بلیک کیپس نے ہدف13.1 اوورز میں5 وکٹ پر پورا کرکے 11گیندیں قبل 5وکٹوں سے جیت نام کی۔مچل ہائے 21 پر ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وورز میں 31 کی مارکھائی۔کوئی وکٹ نہ لے سکے،خوشدل شاہ نے 3 اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔محمد علی، جہاں داد خان کو بی ایک ایک وکٹ ملی۔حارث رئوف کو20 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔
حسن نواز مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر،پاکستان پھر ڈگمگاگیا،کیویز کو آسان ہدف
اس سے پہلے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش سے متاثرہ رہا۔اننگ کو 15 اوور فی سائیڈ تک محدود کیا گیا۔بلیک کیپس نے ٹاس جیت کر پھر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔پاکستانی اوپنر پھر ناکام ہوئے۔اوپنر حسن نواز مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں صفر ہر آئوٹ۔اس بار پہلے میچ کی نسبت ایک بال زیادہ کھیل گئے۔اتوار کوکرائسٹ چرچ میں 2 بالز پر صفر پر گئے اور آج ڈنینڈن میں 3 بالز پر نیوزی لینڈ کے خلاف صفر پر چلے گئے۔دوسرے اوپنر محمد حارث جو پہلے میچ میں صفر پر تھے،اس بار 11 کرگئے۔عرفان خان 11 اور خوشدل شاہ 2 کرسکے۔کپتان سلمان علی آغا نے نمبر 3 پر بہتر بیٹنگ کی لیکن ان کی حالت دیکھیں کہ سیئرز کی ایک آسان شاٹ پچ بال پر لیگ سائیڈ بائونڈری پر آسان کیچ دے گئے۔3 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 28 بالز پر 46 رنزبنائے۔شاداب خان 14 بالز پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 کرگئے۔جہاں داد خان صفر کا شکار ہوئے۔عبد الصمد 11 کرسکے۔شاہین آفریدی نے 14 بالز پر 22 رنزکر کےپاکستان کو 9 وکٹ پر 135 رنزتک پہنچادیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی،بین سیئرز، جمی نیشام اورایش سودھی نے 2،2 وکٹیں لیں۔