کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 2024 کا وقت آن پہنچا۔پی ایس ایل9 شروع ہونے کو ہے تو اس حوالہ سے جہاں تازہ ترین خبریں ہونگی،وہاں پاکستان سپرلیگ ہسٹری یا پی ایس ایل ہسٹری یا پاکستان سپرلیگ تاریخ یا پاکستان سپر لیگ ہسٹری کا ذکر توہوگا۔یہاں اب تک پی ایس ایل چیمپئنز دیکھتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کا مہینہ ہے۔فروری کا ماہ ٹی 20 لیگز میں پی ایس ایل کے آغاز کے حوالہ سے شہرت رکھتا ہے۔اس کا نواں ایڈیشن اس ماہ شروع ہوگا۔لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کرے گی۔کل کی بات ہے۔شروعات تھیں۔اپنی لیگ پرائی سی تھی لیکن پھر سب کچھ اپنا سا ہوگیا۔لیگ دبئی سے پاکستان میں پہنچ گئی اور دیکھتے دیکھتے 8 ایڈیشن بھی گزر گئے ہیں۔اب تو پی ایس ایل کہانی بڑی ہوگئی ہے۔پی ایس ایل ہسٹری کا 9 واں ایڈیشن ہونے جارہا ہے۔پی ایس ایس تاریخ 2016 سے شروع ہوکر 2024 میں داخل ہوگئی ہے۔کرک اگین ڈاٹ کام ہمیشہ کی طرح آج سے پی ایس ایل کے حوالہ سے اہم معلوماتی مضامین کا سسلہ شروع کررہا ہے۔
پی ایس ایل 9 کا مکمل شیڈول آگیا،تمام میچز،مقامات،تاریخ،دن اور ٹائم ساتھ
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 سے ہوا تھا۔اب تک 8 ایڈیشن ہوچکے ہیں۔8واں ٹائٹل 13 فروری 2023 سے شروع ہوا اور 19 مارچ کو ختم ہواتھا۔6 ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہیں۔6 ٹیمز اب تک چیمپین بن چکی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں اسلام آباد نے جیتا تھا،کراچی کینگز کے روی بوپارا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔دوسرا ایڈیشن 2017 میں پشاور زلمی کے نام رہا تھا۔پشاور زلمی کے کامران اکمل ایونٹ کے ہیرو بنے۔پی ایس ایل 2018 کا تیسرا ایڈیشن ایک بار پھر اسلام آباد کے نام رہا۔اسلام آباد کے لک رانچی مرد میدان تھے۔پاکستان سپر لیگ 2019 کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے،کوئٹہ کے شین واٹسن ہیرو رہے۔پاکستان سپر لیگ 2020 کا پانچواں ایڈیشن کراچی کنگز کے نام آیا۔بابر اعظم ہی مین آف دی ایونٹ بنے۔پی ایس ایل 6 مطلب 2021 ملتان سلطانز کا تھا،اس کے کھلاڑی صہیب مقصود بہترین پلیئر رہے۔پی ایس ایل کا 7 واں ایڈیشن لاہور قلندرز کے نام رہا۔پلیئر آف ایونٹ ملتان کے محمد رضوان بنے۔پی ایس ایل 8 کا ایڈیشن گزشتہ سال ایک بار پھر لاہور قلندرز کے نام رہا۔22 وکٹ لینے والے احسان اللہ بہترین کھلاڑی رہے۔
یہ بات تو اب تک طے ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اگرچہ 2 بار ایونٹ جیتا ،لیکن وہ بھی دونوں بار ٹائٹل کے دفاع میں ناکام گئے،اس طرح لاہور قلندرز کا دوبارہ چیمپئن بننا پی ایس ایل کی تاریخ کی نئی تاریخ ہے کہ اعزاز کا دفاع ہوگیا۔،شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم اگر ٹائٹل کا دفاع کرگئی تو یہ فتوحات کی ہیٹ ٹرک کا ایک نیا کارنامہ ہوگا۔