| | | | | |

پی ایس ایل 9 کا مکمل شیڈول آگیا،تمام میچز،مقامات،تاریخ،دن اور ٹائم ساتھ

لاہور 12 جنوری، 2024،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 کا مکمل شیڈول آگیا،تمام میچز،مقامات،تاریخ،دن اور ٹائم ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دو دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔شائقین کا مقبول ترین یہ ایونٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی گیارہ میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نو نو میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین پانچ میچز دیکھ سکیں گے۔ٹورنامنٹ میں سات ڈبل ہیڈرز ہوں گے ۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پانچ ڈبل ہیڈرز میچوں کی میزبانی کرے گا۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم 24 فروری کو میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 9 مارچ کو مدمقابل ہونگی۔

کنگز، قلندرز، سلطانز اور یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پانچ میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی چار میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی لاہور اور راولپنڈی میں تین تین میچ کھیلے گی جب کہ ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2024 کا مکمل شیڈول،کرکٹ بریکنگ نیوز

17 فروری 2024 لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 فروری 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، قذافی اسٹیڈیم لاہور؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

19 فروری 2024 لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، قذافی اسٹیڈیم لاہور

20 فروری 2024 ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

21 فروری 2024 پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم لاہور؛ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، ملتان کرکٹ سٹیڈیم

22 فروری 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

23 فروری 2024 ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

24 فروری 2024 لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم لاہور

25 فروری 2024 ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم؛ لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، قذافی سٹیڈیم لاہور

26 فروری 2024 پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

27 فروری 2024 لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، قذافی سٹیڈیم لاہور

28 فروری 2024 کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم

29 فروری 2024 کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم

2 مارچ 2024 پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

3 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم

4 مارچ 2024 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

5 مارچ 2024 پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

6 مارچ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

7 مارچ 2024 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

8 مارچ 2024 پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

9 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم

10 مارچ 2024 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم

11 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، نیشنل بینک اسٹیڈیم

12 مارچ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم

14 مارچ 2024 کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، نیشنل بینک اسٹیڈیم

15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4)، نیشنل بینک اسٹیڈیم

16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2 (ایلیمینیٹر ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ)، نیشنل بینک اسٹیڈیم

18 مارچ 2024 فائنل، نیشنل بینک اسٹیڈیم

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *