| | | | | | |

ٹیسٹ رینکنگ،ویرات کوہلی باہر،شاہین اور بابر کی یکساں اڑان

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے ٹاپ 10بیٹرز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایج باسٹن ٹیسٹ میں 11 اور 20 کی اننگز نے ان کو 3 درجہ نیچے کردیا۔وہ اب 13 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سابق انگلش کپتان جوئے روٹ کیریئر کی بہترین بلندی پر ہیں۔923 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔رشی پنت یادگار اننگ کھیلنے پر نمبر 5 پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے لبوشین دوسرے،سٹیون سمتھ تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔

بائولنگ میں پیٹ کمنز پہلے اور شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔اس طرح ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اور شاہین کی ایک ہی پوزیشن نمبر 4 ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *