ہیملٹن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور پلیئرز میں لڑائی،تلخ کلامی،تفصیلات آگئیں۔کرکٹ کیتازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کےخلاف پاکستان کی سیریز کے دوران مسلسل ناکامیوں کاراز کھل گیا۔ٹیم ڈائریکٹر اور سینئرز کےدرمیان لڑائی بڑھ گئی ہے اور تعلقات مثالی نہیں ہیں۔اس طرح ٹیم منیجمنٹ کا پیج پھٹ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئرزکے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے اور بول چال بھی کم ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ پیسہ ہے اور کروڑوں روپے کی لیگ ہے۔انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں پاکستان کے 5 صف اول کے پلیئرز کے معاہدے ہیں،یو اے ای میں ہونے والی لیگ کے آغاز میں اب ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلیئرنس جاری کی ہے اور کچھ کی روک رکھی ہے اور اس کی وجہ حفیظ کا کلیئرنس نہ دینا ہے۔
افتخار احمد ایک فین سے لڑپڑے،جواب میں کیا سننا پڑا،جانیئے
لیگ کھیلنے والوں میں شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور رضوان سمیت کئی کھلاڑی شامل ہیں۔حفیظ نے ان کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے سے روکا ہے لیکن کھلاڑی بضد ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں کروڑوں روپے ملیں اور وہ لیگ کھیلیں۔