لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے دورے کے لئے انگلش صف بندی شروع ہوگئی ہے،کرک اگین نے گزشتہ روز بھی نیوز دی تھی کہ انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر سٹورٹ براڈ نہیں آرہے ہیں،یہ بھی لکھا تھا کہ ٹیم کا اعلان اسی ہفتہ کے آخر تک ہوجائے گا۔تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ پاکستان آنے والی انگلش ٹیم میں ایک پیسر سام کرن کا بھی اضافہ کرلیاگیا ہے۔
لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بائولر صرف 24 برس کے ہیں۔بائیں ہاتھ کے بائولر پاکستانی وکٹوں پر کامیاب ہوسکتے ہیں۔آل رائونڈر بھی ہیں۔انگلینڈ کے لئے لیڈز میں 2018 میں جب ٹیسٹ ڈیبیو کیا تو مقابل پاکستان تھا۔آخری ٹیسٹ کھیلے 14 واں ماہ چل رہا ہے۔اتفاق سے آخری ٹیسٹ بھی گزشتہ سال لیڈز میں تھا،جب وہ اگست کے ماہ میں بھارت کے خلاف ایکشن میں تھے۔انگلینڈ کے لئے 24 ٹیسٹ میچزمیں815 اسکور کئے۔25 کے قریب کی اوسط ہے۔47 وکٹیں لے چکے ہیں۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،نامور پیسر باہر،اسکواڈ فائنل،ٹریننگ کیمپ شیڈول
فاسٹ بائولر اولی اسٹون بھی تیار ہیں۔ سرے کے ول جیکس بھی دورے کے لیے امیدوارہیں، ان کی جارحانہ بلے بازی اور آف اسپن معین علی کے خلا کو پر کرنے میں مدد کرے گی، ناٹنگھم شائر کے بین ڈکٹ کا دورہ پاکستان بھی یقینی ہے۔
انگلش ٹیم نومبر کے وسط میں یو اے ای کے شہر ابو ظہبی میں کیمپ لگائے گی۔یکم دسمبر سے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔