پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کی تفصیلات سامنے اگئی ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان میں ہے اور یہاں تین میچز کی سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی آج کھیل رہی ہے۔اس کے بعد اس نے سری لنکا کا دورہ بھی کرنا ہے اور اس کا سری لنکا کا دورہ تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہے جو 16 جولائی کو ختم ہوگا اور ادھر پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے جوابی دورے پر 18 جولائی کو پہنچے گی۔ 20 جولائی ،22 جولائی، اور 24 جولائی کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میرپور میں شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کواس کے بعد ویسٹ انڈیز جانا ہے، جہاں جولائی کی اخری تاریخ سے ویسٹ انڈیز میں محدود اوورز کے دونوں فارمیٹ کی سیریز ہونی ہے۔
Related Posts
Add A Comment