تحریر۔عمران عثمانی ۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،108 ون ڈے میچزکی ہسڑی،آسٹریلیا میں ریکارڈ،وسیم اکرم ایسے تو نہیں بولے۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا۔108 ون ڈے۔34 جیتے۔70 ہارے۔،ایک ٹائی۔3 بے نتیجہ۔آسٹریلیا میں 56 کجھیلے۔17 جیتے۔37 ہارے۔یہ میچز صرف آسٹریلیا کے خلاف ہیں۔ویسے آسٹریلین سرزمین پر آسٹریلیا سمیت کسی بھی ملک کے خلاف یا متعد ممالک کے خلاف پاکستان نے جو 108 میچز کھیلے ہیں،ان میں ست 40 جیتے ہیں اور 65 ہارے ہیں۔1 ٹائی اور 2 میچز بے نتیجہ تھے۔یوں آسٹریلین سرزمین اوور آل پاکستان کیلئے بری نہیں ،لیکن آسٹریلیا کے خلاف مزا نہیں ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی باہمی ون ڈے سیریز کہ کہانی 1982-83 کے سیزن سے پاکستان سے شروع ہوتی ہے۔پاکستان 0-2 سے جیتا تھا۔1988-89 مین بھی پاکستان مین باہمی سیریز ہوئی۔ایک میچ کی سیریز پاکستان جیتا،1998-99 میں پاکستان ہوم سیریز 0-3 سے ہارا،جون 2002 میں پاکستان آسٹریلیا میں 3 میچزکی ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتا۔
آسٹریلیا 2009 میں عرب امارات میں 5 میچزکی سیریز2-3 سے جیتا،2009-10 میں پاکستان آسٹریلیا میں 5 میچزکی سیریز 0-5 سے ہارا۔2012 اور 2014-15 میں پاکستان آسٹریلیا سے عرب امارات میں1-2 اور 0-3 سے ہارگیا۔
بابر اعظم کا بیٹ ڈان بریڈ مین کے بیٹ کے ساتھ پیش،ٹکٹیں فروخت،پریکٹس جاری
پاکستان نےآسٹریلیا کا دورہ کیا اس کے بعد 2016 17 میں اور وہاں پانچ میچوں کی ون ڈے سریز پاکستان چار ایک سے ہار گیا۔ 2018- 19 میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوئی جہاں پانچ میچز کی ون ڈے میں کامیابی حاصل کی ۔دونوں ممالک کے درمیان اب تک کی آخری ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلی گئی جو 2021 22 کے سیزن میں تھی جہاں تین میچز کی ون ڈے سیریز میں پاکستان دو ایک سے جیتا ۔یوں پاکستان اور آسٹریلیا کی جو باہمی ون ڈے سیریز ہیں ان میں پاکستان نے جو اب تک ون ڈے سیریز جیتی ہیں وہ صرف اور صرف تین ہیں جبکہ آسٹریلیا نے سات سیزیز جیتنی ہیں۔ یہ تو باہمی ون ڈے سیریز ہیں۔دونوں ممالک ورلڈ کپ، اسٹریلیا میں بینسن اینڈ ہیجزسیریز اور اس طرح اور بھی کئی ایونٹس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ جہاں پاکستان کو بہت زیادہ تر ناکامی ہوئی ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا میں پہلا ون ڈے اسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر 1981 کو کھیلا تھا جہاں پاکستان جیت گیا تھا۔ اس کے بعد چھ دسمبر 1981 کو پاکستان ہارا،پھر 17 دسمبر 1981 کو جیتا نو جنوری 1982 کو اسٹریلیا سے جیتا پھر مسلسل دو میچ وہ ہارا 14 جنوری 1982 کو، 10 جنوری 1984 کو ہارا اور 15 جنوری 1984 کا میچ بے نتیجہ رہا۔ پھر اس کے بعد 21 جنوری 1984 کو پاکستان ہار گیا۔ 22 جنوری 25 جنوری 1984 کو پاکستان ہارا اور 30 جنوری 1984 کو پاکستان ہارا پھر 24 فروری 1985 کو جیتا اور 21 جنوری 1987 کو جیتا، پھر پاکستان میچ ہارا 11 دسمبر 1988 کو اور پھر پاکستان جیتا دو جنوری 1989 کو اور پھر پاکستان ہارا دو جنوری، 8 جنوری 1989 کو ہارا۔اور پھر اس کے بعد تین میچ مسلسل ہارا جو کہ 10 جنوری 1989 کو، تین جنوری 1990 اور اس کے بعد بھی 11 فروری 1990 کو بھی پاکستان ہارا۔ 13 فروری 1990 کو جیتا اور 20 فروری 1990 کو جیتا 23 فروری 1990 کوہارا 25 فروری 1990 کو اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان 11 مارچ 1992 کو جیتا ۔یہ ورلڈ کپ کا میچ تھا۔ اس کے بعد 10 دسمبر 1992 کا میچ ٹائی ہوا اور پاکستان پھر تین میچ ہارا جو کہ 13 دسمبر 1992 کو تھا۔12 جنوری 1993 اور 14 جنوری 1993 کو بھی ہارے۔ پھر ایک میچ جیتا جو کہ یہ میچ تھا 15 دسمبر 1996 کو ۔پاکستان کی زیادہ تر ناکامیاں ہیں۔آسٹریلیا میں پاکستان آخری بار 6 وکٹ سے جیتا تھا اور یہ میچ 15 جنوری 2017 کو میلبرن میں ہوا تھا اس کے بعد پاکستان مزید 3 میچ کھیلا،ناکام رہااور 22 جنوری 2017 کو پاکستان سڈنی میں 86 رنز سے ہارا اور 26 جنوری 2017 کو پاکستان ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا سے 57 رنز سے ہارا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی جو ون ڈے میچز ہوتی ہے ان میں آخری مقابلہ 2017 میں ہوا تھا جو پاکستان ہار گیا تو اب آسٹریلیا میں پاکستان سات سال بعد ون ڈے سیریزکھیلے گا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،میلبرن میں بارش،شاہین اورلبوشین میں تلخ کلامی
اہم ترین بات یہ ہے کہ پاکستان نے جب میلبرن میں وہ آخری میچ جیتا تھا اس کے بعد آسٹریلیا میں وہ سڈنی اور ایڈیلیڈ میں ہار گیا۔ یہ 2017 تک ہوا ۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں کسی بھی ملک میں کسی بھی جگہ میں 2019 میں ٹکرائیں۔ شارجہ میں میچز کھیلے ابو دہبی ،دبئی میں کھیلے ۔اور پھر ورلڈ کپ 2019 کے بعد پاکستان میں 3 میچز کھیلے۔تین میچز کی سیریز پاکستان 1-2 سے جیتا۔مطلب یہ ہے کہ پاکستان گزشتہ ایک دو تین چار پانچ چھ سات اٹھ نو 10 11 12 13 14 میچوں میں سے تین جیتا ہے اور 11 میچ ہا را ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والی سیریز مین ایک میچ بھی جیتے تو بڑی بات ہوگی،اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان تک کی کپتانی میں بمشکل فتوحات ملا کرتی تھیں،اب تو جیسے ناممکن لگتاہے۔
پاکستان کا دورہ آسٹریلیا 2024 کا شیڈول
پہلا ون ڈے،4 نومبر 2024،میلبرن،صبحساڑھے 8 بجے
دوسرا ون ڈے،8 نومبر،2024،ایڈیلیڈ،صبح ساڑھے 8 بجے
تیسرا ون ڈے،10 نومبر ،پرتھ،صبح ساڑھے 8 بجے
یہ پاکستانی اوقات ہیں۔