لیڈز،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،لیڈز میں پہلے ٹی 20 میچ کو بڑا خطرہ،متبادل کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے لیڈز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کو خطرہ پڑگیا۔ہیڈنگلے لیڈز میں 22 مئی کو دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے اور میچ کے وقت بھی وقفہ وقفہ سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انگلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 22 مئی کی رات 1 بجے سے نہ رکنے والی بارش ہوگی۔یہ مسلسل بارش ہوگی جو دن شام 4 بجے کے پاس تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 5 بجے بارش رکے گی۔6 بجے شام پھر شروع ہوگی اور یہ ٹاس کاوقت ہوگا۔پاکستان میں اس وقت رات کے دس بجے ہونگے۔انگلینڈ کے وقت کے مطابق شا،م 7 بجے بھی بارش ہوگی8 بجے نہیں ہوگی لیکن پھر دس اور 11 بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔یوں میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔دن بھر بارش اگر ہوئی تو پھر شاید 5،5 اوورز کا میچ بھی مشکل ہوجائے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 ریکارڈز،میچز،باہمی سیریزسمیت ہرباب میں خسارہ،بابر اعظم کیلئے بڑا چیلنج
پاکستان اور انگلینڈ کی 4 میچز کی سیریز 22 مئی بروز بدھ سے شروع ہونی ہے۔پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک سے زیادہ میچزکی سیریز کبھی نہیں جیتا۔ایک ایک میچ کی 2 سیریز 2006 اور 2016 میں جیتا ہے۔6 سیریز ہارا ہے اور 2 ڈرا کھیلی ہیں۔