| | | |

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 ریکارڈز،میچز،باہمی سیریزسمیت ہرباب میں خسارہ،بابر اعظم کیلئے بڑا چیلنج

عمران عثمانی

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 ریکارڈز،میچز،باہمی سیریزسمیت ہرباب میں خسارہ،بابر اعظم کیلئے بڑا چیلنج۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز 2024 کا آغاز 22 مئی سے انگلینڈ میں ہورہا ہے۔4 میچز کی یہ سیریز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے قبل بڑی اہم ہے۔اس سے ٹیموں کی تیاری،پاور کا علم ہوگا۔دونوں ممالک کی باہمی ٹی 20 میچزکی تاریخ دیکھی جائے تو  پہلا مقابلہ دونوں میں 2006 میں ہوا تھا۔اب تک کا آخری میچ 2022 میں ہوا۔16 برس کی تاریخ میں  29 باہمی ٹی 20 انٹرنیشنل میچزز کھیلے جاچکے ہیں۔پاکستان کو ڈبل خسارہ ہے۔اس لئے کہ اس نے صرف9 میچزجیتے۔انگلینڈ کو اس سے ڈبل 18 میں کامیابی ملی ہے۔ایک میچ ٹائی ہوا۔ایک میچ بے نتیجہ ہوا۔

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں 232 ہائی اسکور اور 89 رنزکم ہے۔دونوں ممالک کے درمیان 10 ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز ہوئی ہیں۔

دونوں ممالک کی پہلی سیریز سنگل میچ کی 2006 میں انگلینڈ میں ہوئی۔پاکستان نے 0-1 سے جیت لی۔2010 میں متحدہ عرب امارات میں 2 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی۔اسی سال کے آخر میں انگلینڈ میں 2 میچز کی سیریز انگلینڈ 0-2 سے جیت گیا،یہ اس کی پاکستان کے خلاف پہلی باہمی سیریز کی جیت تھی۔پھر انگلینڈ 2012 میں یو اے ای میں 3 میچزکی سیریز بھی انگلینڈ 1-2 سے جیتا ہے۔اور 2015 میں یو اے ای میں انگلینڈ پھر 3 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت گیا۔2016 میں انگلینڈ میں ایک میچ کی سیریز پاکستان 0-1 سے جیت گیا۔2019 میں انگلینڈ سنگل میچ کی سیریز 0-1 سے جیت گیا۔2020 میں انگلینڈ میں پاکستان 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہوا۔2021 میں انگلینڈ میں میزبان پاکستان کے خلاف 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت گیا۔انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر پہلی بار باہمی ٹی 20 سیریز کھیلی جو 7 میچزکی تھی۔انگلینڈ پاکستان کے خلاف 3-4 سے جیت گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ 2009 میں پہلی بار ٹکرائے۔پاکستان کامیاب ہوا۔اس سے اگلے سال ٹی 20 ورلڈکپ 2010 میں اس نے بدلہ چکادیا جب پاکستان کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست دی۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں بھی انگلینڈ پاکستان سے جیت گیا۔

حاصل حصول یہ نکلا کہ پاکستان انگلینڈ اب تک 10 باہمی ٹی 20 سیریز کھیلہ چکے ہیں،پاکستان کو خسارہ ہی خسارہ ہے۔انگلینڈ  نے 6 سیریز جیتی ہیں۔2 سیریز ڈرا رہی ہیں اور 2 میں پاکستان جیتا لیکن  پاکستان دونوں بار سنگل میچ سیریز جیتا ہے۔2 یا اس سے زائد ٹی 20 میچزکی سیریز پاکستان نہیں جیت سکا۔8 سال سے مسلسل ناکام ہے۔

پاکستان نے انگلش سرزمین پر اوور آل جو 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔صرف 4 جیتے ہیں۔7 ہارے ہیں۔ایک میچ بے نتیجہ رہا۔انگلینڈ میں پاکستان 2006 اور 2016 میں ایک ایک میچ کی 2 سیریز جیتا۔باقی انگلینڈ 3 بار جیتا۔ایک سیریز ڈرا ہوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *