کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ہفتہ کو دونوں طرف کوالیفکیشن کی جنگ،سیمی فائنل اور چیمپئنز ٹرافی،ممکنہ چارٹ۔انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی سے تقریباً باہر ہونے کی پوزیشن پر کیسے پہنچا؟ پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورلڈکپ میں دوڑ میں کس طرح خود کو کوالیفائی کرنے کے لیے ایک غیر یقینی جنگ میں الجھا ہوا پایا؟ ٹورنامنٹ تک آگے بڑھتے ہوئے، دونوں فریقوں کو اپنے آپ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی، ایک دفاعی چیمپئن اور دوسرا حال ہی میں نمبر ون رینکنگ والا ملک۔
پاکستان ایک ناممکن کام کی جانب جارہا ہے کہ انگلینڈ کو واضح مارجن سے ہرائے اور انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ کا سوچ رہا ہے کہ کیسے جیتے یا کم سے کم اپنی سیٹ کنفرم کرے۔
ایک بار پھر پڑھنے والوں کیلئے فارمولہ درج ہے کہ پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 287 سے کم اسکور بناتا ہے توکہانی ختم۔300 اسکور کرتاہے تو انگلینڈ کو 13 پر ڈھیر کرے،کہانی ختم۔350 رنزکی صورت میں 63 اسکور اور 400 رنزکی صورت میں 112 اور 450 رنزبنانے کے حالات میں 162 رنزپر انگلینڈ کو آئوٹ کونا ہوگا۔500 اسکور کرلیا تو 211 تک انگلینڈ کو آئوٹ کرسکتے ہیں۔
پاکستان اگر بعد میں بیٹنگ کرتا ہے تو 20 رنزکا ہدف ملے تو 9 بالز پر پورا کرنا ہوگا۔50 رنزکا ہدف 12 بالز پر۔100 رنزکا ہدف 17 بالز پر150 رنزکا ہدف 22 بالز پر 200 رنزکا ہدف 27 بالز پر300 رنزکا ہدف 37 بالز پر۔یہ تمام صورتیں ناممکن ہیں،اس لئے انگلینڈ کی پہلے بیٹنگ یا یوں کہہ لیں کہ ٹاس کے وقت انگلینڈ کی پہلے بیٹنگ آنے کی کنڈیشن میں پاکستان اسی لمحہ سیمی فائنل سے باہر ہوگا۔
انگلینڈ کیلئے چیمپئنز ٹرافی کی آپشنز
– پاکستان کو ہرائیں (6 پوائنٹس) اور امید کریں کہ کم از کم بنگلہ دیش یا ہالینڈ میں سے ایک اپنا آخری میچ ہارے گا تو وہ (4 پوائنٹس)پر رہے گا۔
پاکستان ایک حالت میں ورلڈ کپ سے باہر،دوسری کا مکمل چارٹ
اگر وہ پاکستان سے ہار جاتے ہیں (4 پوائنٹس) اور انہیں کم از کم بنگلہ دیش یا ہالینڈ میں سے ایک کی ضرورت ہوگی کہ وہ اپنا آخری میچ ہار جائیں (4 پوائنٹس)
اگر انگلینڈ پاکستان سے ہار جاتا ہے اور بنگلہ دیش اور ہالینڈ دونوں اپنے اپنے فائنل میچ جیت جاتے ہیں تو انگلینڈ کوالیفائی نہیں کر سکتا۔
پاکستان اگر انگلینڈ کو 141 رنز یا کم سے کم 15 اوورز قبل ہدف پورا کرکے ہرائے اور نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش بھلے اپنے دونوں میچزہارجائیں تو انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگا۔
سیدھا سامطلب ہے کہ پاکستان اگر انگلینڈ کو مطلوبہ مارجن سے ہراکر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوائے گا تو اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ کینسل ہو جائے گا۔