دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ بھارت،سنیل گاوسکر اور ہربھجن سنگھ کی اہم باتیں،بابر اعظم کیلئے اہم ریمارکس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت بنگلہ دیش میچ میں بھارت کی جیت کے باوجود سابق بھارتی کرکٹرز زیادہ خوش نہیں،اپنی کمزوریوں کااعتراف کیا ہے۔سابق کرکٹرز سنی گاواسکر اور ہربھن سنگھ نے ساتھ میں پورے 50 اوورز کے ہونے کو بہترین پریکٹس قرار دینے کی کوشش کی ہے۔سنیل گاواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے میں یہ سوچتا کہ ویرون چکرورتی کو ٹیم میں شامل کروں اور ہاردک پانڈیا اور محمد شامی کے ہاتھوں میں بال دیتا۔پاکستان کے خلاف مطلب چوتھا سپنر بھی ضروری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ 50 اوورز کے میچ میں زیادہ بالز کھیل سکتے۔بابر نے رنزبنائے لیکن زیادہ بالیں کھیلے،بھلے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا۔ویرات کوہلی نے رنز نہیں بنائے۔بابر نے کم سے کم اسکور تو بنائے۔کوہلی کو اگر لیگ سپنر کے خلاف مشکل ہے تو پاکستان کے خلاف بھی ہوسکتا ہے لیکن ضروری یہ ہے کہ وہ ذرا احتیاط سے کھیلیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا ہے جب فارم نہیں ہوتی تو مشکل ہوجاتا ہے،پھر لیگ سپنر سامنے آجائے تو اور مشکل ہوتی ہے۔امید ہے کہ دبئی میں پچ بہتر ہوگی۔ویرات کوہلی بالیں ضائع کرنے کی بجائے تھوڑا ہر بال پر رن کی کوشش کریں۔اپنا انداز اور سوچ بدلیں۔شبمین گل بہتر بڑا کھلاڑی ہے۔50 اوورز کا میچ ان کیلئے بہترین شو ہوگا۔
بھارتی صحافی وکرام گپتا نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر بھارت کے خلاف پاکستان اتوار کو ہارگیا تو پاکستان کے بڑے ناموں کا کیریئر دائو پر لگ جائے گا۔بابر اعظم تک بھی اس میں شامل ہونگے۔