دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ بھارت،دبئی میں پاکستانی ٹریننگ سیشن وائرل،بھارتی میڈیا میں تذبذب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی پریکٹس وائرل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی بھرپور توجہ رہی۔ مقامی کرکٹ فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا اور بابرعظم کے لیے جم غفیر اکیڈمی کے باہر موجود تھا۔
اکیڈمی کے اندر پاکستان کرکٹ ٹیم کو امام الحق نے بھی جوائن کر لیا ہے۔وہ فخر زمان کی جگہ آئے ہیں۔ ٹیم کمبائنڈ دکھائی دی۔ چہرے سنجیدہ اور محنتی انداز میں وہ پریکٹس کرتے نظر آئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اب صرف ایک دن تک وقفہ باقی ہے۔ ہفتے کو یعنی کہ آج 22 فروری کو دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے اور پھر اتوار کو پاکستان کے لیے ڈو آر ڈائی کا یہ میچ ہوگا۔ جیتنے کے بعد بھی سیمی فائنل ضروری نہیں ہوگا، کیونکہ اس کے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ جو کہ راولپنڈی میں 27 فروری کو شیڈیول ہے ،وہاں پر بارش کی پیشگوئی ہے، لیکن پاکستانی فینز کے لیے اتنا ہی کافی ہوگا کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے اور بھارت کے لیے یہ زخم ایک کافی بڑا ہوگا کہ وہ پاکستان سے ہار جائے ۔
فی الحال بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کسی کھاتے میں نہیں گنا اور مقابلے کے قابل نہیں سمجھ رہے لیکن اندر ہی اندر اپنی گفتگو میں وہ خوف بھی ظاہر کر دیتے ہیں کہ کہیں بھارتی ٹیم ہار نہ جائے، کہیں ویرات کوہلی پھر فیل ہو نہ جائے، تو اس لیے نبض اور اعصاب کی اس گیم میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے