دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ بھارت،ٹیموں میں تبدیلیاں،نئی اپ ڈیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم میں ایک اور سپنر چکرورتھی کو شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے،جس سے بھارتی سپنرز کی تعداد مزید بڑھ جائے گی لیکن پاکستان کی ٹیم پیس اٹیک کے ساتھ جارہی ہے۔ٹیم میں پیسرز شامل ہونگے اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی۔
فخرزمان کی جگہ امام الحق میدان میں اتریں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج دبئی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ آج دوپہر شروع ہونے لگا ہے۔ٹاس دوپہر ایک بجکر منٹ پر ہوگا۔میچ بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کیلئے یہ مچ ناک آئوٹ ہوگیا ہے۔بھارت کے پاس چانس باقی ہوگا۔