ہیملٹن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ،ہیملٹن،14 جنوری 2024،صبح 11 بجکر 10 منٹ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل صبح ،2 تبدیلیاں یقنی،کون آئوٹ،کون ان۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کے دوسرا ٹی 20 میچ کل ہورہا ہے لیکن ٹائم فرق کے سب اب 15 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
ہیملٹن میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ شوہے۔لائیو کرکٹ ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔اس کے ساتھ ہی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ لائیو سکور اپ ڈیٹ ہونا شروع ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ تیاریوں میں ہیں۔کیوی ٹیم پہلا میچ 46 رنزکے بڑے مارجن سے جیتی تھی،اس سے پاکستانی بائولنگ لائن ایکسپوز ہوئی تھی اور نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پہلے ہی امتحان میں ناکامی سامنے آئی ہے،کچھ فیصلے بھی غلط کئے گئے۔
پاکستان کی کرکٹ مسلسل اپنے ہی پائوں میں گولیاں ماررہی ہے،مکی آرتھر کا خوفناک انٹرویو،انکشافات
ہیلملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔عامر جمال کی جگہ زمان خان ہونگے اور اسپنر اسامہ کی جگہ محمد نواز کھلائے جاسکتے ہیں،باقی لائن وہی ہوگی جو پہلے میچ میں تھی۔
موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی ہے ،وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوگی۔ٹاس کی فاتح ٹیم ایک بار پھر پہلے بائولنگ کی جانب جائے گی۔