کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،چوتھا ٹی 20 میچ کل،کرائسٹ چرچ میں کیا چانسز،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،چوتھا ٹی 20 میچ،کرائسٹ چرچ،کل 19 جنوری 2024،صبح 11 بجکر 10 منٹ پر
PAK vs NZ live,NZ vs pak live,pak vs nz live today matche,matche time
پاکستان۔شان مسعود کی کپتان میں 3 ٹیسٹ،آسٹریلیا میں تین ہاردیئے۔شاہین آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ میں3 ٹی20 میچز،تینوں ہارے۔اب تک مسلسلم 6 شکستیں۔اب سیریز کا چوتھا میچ سرپر ہے۔اعدادوشمار مثالی نہیں ہیں۔ساتھ میں مارکھاتی بائولنگ لائن فیل ہے۔مسلسل ڈبل سنچری بنوارہے ہیں۔حارث رئوف اور شاہین خود ناکام ہیں۔بیٹنگ میں صائم ایوب کا تجربہ کارگر نہیں رہا ہے۔گویا اوپننگ پیئرفلاپ ہے۔بابر اعظم کے سوا تسلسل نہیں۔سابق کپتان کل چوتھی ففٹی پلس اننگ کیلئے پرعزم ہیں۔
ہاگلے اوول،کرائسٹ چرچ جہاں پاکستان آخری بار 160 کے ارد گرد رہ کرجیت گیا تھا،اس کے لئے کل توقع رکھنا مشکل ہے۔پاکستان ٹیم منیجمنٹ تجربات سے گزررہی ہے اور ممکن ہے کہ کل کے چوتھے میچ میں کوئی بڑا تجربہ آجائے۔ویسے بھی سیریز ہارچکے ہیں۔
شاداب خان فٹ ہوئے یا نہیں،ابرار اور خرام شہزاد کیلئے کتنا وقت،تفصیلات جاری
تیسرے میچ کے لیے پہلے ہی اپنی الیون میں متعدد تبدیلیاں کرنے کے بعد، پاکستان شاید اس مردہ میچ کے لیے اسی پر قائم رہنا چاہے،پھر بھی ایک تبدیلی ممکن ہے۔
ممکنہ الیون: محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ)، محمد نواز، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، زمان خان۔