آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شاہین کے اوور میں چوکے چھکے،عامرجمال کی وکٹ نوبال کی نذر،بابر سے کیچ ڈراپ،کئی ڈرامے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ڈرامائی آغاز۔پاکستانی ٹیم 2 ڈیبیو کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔آک لینڈ میں نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان لائیو کرکٹ ٹی 20 شو میں شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہین نےا گرچہ پہلے اوور میں وکٹ لی۔ڈیوون کونوے کو آئوٹ کیا لیکن جب وہ اپنا دوسرا اور اننگ کا تیسرا اوور کروانے آئے تو ایک اوور میں فن ایلن نے ان کو 5 بائونڈریز لگائیں۔2 چھکے اور 3 چکے سمیت 24 رنزبٹورے۔حالات خراب تھے۔اگلا اوور کروانے عامر جمال آئے تو 2 ڈرامے اور ہوئے۔
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز سے ذرا قبل کووڈ اٹیک،کھلاڑی ہوٹل سے باہر،گھر بھیج دیا گیا
انہوں نے پہلے کلین بولڈ کیا اور جذبات اور خوشی میں ایسے اچھلے کہ جیسے میچ جیتا ہو،ابھی غصہ سے بھرا ان کا جشن جاری تھا کہ ایک فٹ کی نو بال نے انہیں پہلے حیرت زدہ اور پھر شرمندہ کیا۔ان کے اوور میں ایل بی مسترد ہوا۔ریویو پر امپائر کال برقرار رہی۔بابر اعظم نے آسان کیچ ڈرا کردیا۔ عباس آفریدی نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں ڈیبیو وکٹ لی،شاہین کو ایک اوور میں 24 رنز مارنے والے فن ایلن ان کی سلو بال پر 15 بالز پر 34 کرکے پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 70 رنزبنالئے تھے۔کین ولیمسن وکٹ پر موجود تھے۔