کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹی 20 فائنل رزلٹ سے قبل ہی کئی حوالہ سے یاد گار بن گیا ہے۔پاکستان کے حارث رئوف کا جہاں یہ 50 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوگیا ہے،وہاں ایک اور دلچسپ بات بھی ہے۔
ٹم سائوتھی کا یہ100 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوگا،اس طرح ایک اور کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا 50 واں اور ایک اور کھلاڑی جمی نیشام کا 51 واں انٹرنیشنل ٹی 20 میچ ہوگیا ہے۔
حارث رئوف کے لئےآج کا فائنل خاص میچ کیسے بن گیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اس ٹی 20 فائنل میں ایک سنچری اور 2 ہاف سنچریز ٹاس ہوتے ہی بن گئی ہیں۔وہ اس طرح کہ پاکستان کے حارث رئوف اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کے میچزکی ہاف سنچری اس فائنل میں پوری ہوئی ہے اور ٹم سائوتھی کی تو ٹی 20 میچزکی سنچری نے سماں باندھا ہے۔
کیوی ٹیم ٹاس ہارنے کے باوجود بہتر انداز میں آغاز کرگئی ہے۔اس نے 50 اوور 2 بالز پر 2 وکٹ کھوکر 47 اسکور کرلئے ہیں۔حارث رئوف کے ففٹی میچ کی پہلی وکٹ ڈیوون کونوے کی ہے جو 14 کرکے گئے ہیں۔