| | | | |

حارث رئوف کے لئےآج کا فائنل خاص میچ کیسے بن گیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف آج کیا حاصل کرنے جارہے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک جانب فائنل ہے تو دوسری طرف ٹیم منیجمنٹ اس میچ میں حارث رئوف کو واپس لائی ہے۔

پاکستانی اسٹار حارث رئوف آج کچھ خاص حاصل کرنے جارہے ہیں،اس لئے کہ یہ ان کے کیریئر کا 50 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

حارث رئوف اب تک 49 ٹی 20 انٹرنیشنل مچز میں پاکستان  کی نمائندگی کرچکے ہیں۔62 وکٹیں لی ہیں اور بیٹنگ میں46 رنزبناپائے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف 24 فروری 2020 کو ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے حارث کہتے ہیں کہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میں 50 واں میچ کھیل رہاہوں لیکن پاکستان کے لئے کھیلتے ہوئے  کوئی ایسی بات ذہن میں نہیں ہوتی،وہ پہلا میچ  ہو یا 50 واں،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ٹی20 فائنل،ٹاس پا کستان کا لیکن بیٹنگ کی کس کی،ایک تبدیلی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فائنل شروع ہے۔ٹاس پاکستان جیتا ہے۔بلیک کیپس بیٹنگ کررہے ہیں۔حارث رئوف بائو؛نگ کریں گے۔کیوی ٹیم ٹاس ہار کر بھی قدرے فیورٹ ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *