نسیم شاہ کو انجری کے باوجود کھلایا جاتارہا،ٹیم منیجمنٹ پر بڑا سوال،انکشاف کرنے والے اہم
لاہور،دبئی:کرک اگین رپورٹ
نسیم شاہ کو انجری کے باوجود کھلایا جاتارہا،ٹیم منیجمنٹ پر بڑا سوال،انکشاف کرنے والے اہم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں پہنچنے والے بڑے نقصان کے پیچھے قومی ٹیم منیجمنٹ کی نااہلی سامنے آئی ہے۔تازہ ترین کرکٹ نیوز اور رپورٹ کے مطابق پاکستانی پیسر نسیم شاہ کچھ عرصہ سے معمولی انجری کا شکار تھے اور ٹیم منیجمنٹ سےاس کا اظہار بھی کیا تھا۔
پاکستان کے ایک صحافی فریدخان نےسوشل میڈیا کی ویب ایکس ٹوئٹرپر کچھ اس انداز میں انکشاف کیا ہے۔
ایشیا کپ شکست کے بعد پہلی بار بابر اور رضوان کے ہشاش بشاش چہرے،کہاں موجود
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسٹاف ممبران میں سے ایک نے بتایا ہے کہ فاسٹ بائولرپاکستان سپر لیگ کے دوراں مکمل فٹ محسوس نہیں کررہے تھے،آخری میچ انہوں نے نہیں کھیلا،اس کے باوجود نسیم شاہ کواس کے فوری بعد اسکواڈ کا حصہ بناکر افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھیجا گیا۔یہی نہیںن تھکاوٹ اورکچھ مسائل کے سبب انہوں نے ایل پی ایل کا آخری میچ نہیں کھیلا،لیکن اس کے فوری بعد سری لنکا میںا فغانستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلی۔پھرایشیا کپ کے دوران وہ آخرکار ہمت ہارگئے۔
پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ فائنل،اسپنر آگیا،
اس کے آخرمیں مضحکہ خیز لکھا گیا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ یہ مضحکہ خیز کس کے لئے ہوسکتا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجمنٹ ممبر کئ لئے یا پھر پی سی بی کوچنگ سٹاف کیلئے۔
ادھر نسیم شاہ نے دبئی میں شولڈر سکیننگ کے بعد اپنی بحالی فٹنس پر کام شروع کردیا ہے۔نسیم شاہ ایشیا کپ 23 کے بھارت میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوکر میچ چھوڑ گئے تھے،بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔پھر ایشیا کپ سے باہر ہوئے۔اب ورلڈکپ سمیت 6 ماہ کیلئے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ماضی میں بھی عمر گل سے لے شاہین شاہ آفریدی تک متعدد ایسے نام گزرے ہیں جن کی فٹنس کو لے کر پی سی بی منیجمنٹ سے کچھ غلطیاں ہوئی تھیں،ان پر سنگین الزامات لگے تھے۔