| | | | |

بھارتی بورڈ کا نیا صدرآگیا،کئی فیصلے،پی سی بی کی آپشنز

 

لاہور،دبئی،برسبین ،کرک اگین رپورٹ

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر آگیا،راجر بنی نے چارج سنبھال لیا ہے ۔ساروگنگولی ماضی بن گئے ہیں۔

منگل کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ممبئی کی سالانہ جنرل کونسل میٹنگ اور اس کے بعد آفس چارج لیتے ہوئے راجر بنی نے چند اعلانات کئے ہیں۔

پہلا یہ کہ ہمیں اپنے پلیئرز کے ان فٹ ہونے پر تشویش ہے،اس کے لئے ممبئی اکیڈمی ڈاکٹرز لئے جائیں گے ۔دوسرا آئی پی ایل ویمنز لیگ کی باظابطہ منظوری ہے۔
راجر بینی تیسرے ایسے بھارتی بورڈ کے صدر بنے ہیں جو سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔67 سالہ سابق کرکٹر 1983 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن تھے۔

بھارتی بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ میں ایجنڈے میں کئی چیزیں شامل تھیں۔ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری تھی ۔

اس سے قبل بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے آج سائیڈ لائن پر اعلان کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر رکھا جائے گا ۔ایشیا کپ اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔

ادھر پاکستانی میڈیا کے کچھ حصوں پر دعویٰ ہوا ہے کہ پاکستان جواب میں 2023 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر جاسکتا ہے اور ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہوسکتا ہے۔

کرک اگین تحقیق کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر رکن ممالک کی طرح آئی سی سی ایونٹ کھیلنے کے پابند ہیں۔پی سی بی ایشیا کپ کے بھارت کے فیصلہ پر آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ نہیں کرسکتا۔اسے بھارت جاکر کھیلنا ہوگا۔اسی طرح بھارتی ٹیم کو 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنا ہوگا۔

پی سی بی کا ممکنہ رد عمل

پی سی بی ذرائع سے آئی سی سی 2023 ورلڈ کپ بھارت کے بائیکاٹ کے آپشن کی نیوز غیر سنجیدہ ہیں۔پی سی بی فوری طور پر بہتر رد عمل جاری کرے۔دوسرا اتنا ہی سخت رد عمل کا شوق بنتا ہے تو 23 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلبورن کا میچ کھیلنے سے انکار کی دھمکی لگایے،جو ناممکن سی بات ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *