| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا کی واپسی،بڑی جیت،جنگ اب نیٹ رن ریٹ پر ہوگی

 

 

جیولنگ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا کی واپسی،گروپ اے میں کمزور حریف متحدہ عرب  امارات کو  79 رنز کے بھاری مارجن سے ہراکر ایونٹ کی پہلی جیت رقم کی۔نمیبیا سے شکست کے بعدفتح ضروری تھی۔اس جیت کے ساتھ ہی گروپ اے میں معاملہ اب نیٹ رن ریٹ پر چلاگیا ہے،جمعرات کے آخری میچز میں ڈرامہ ہوگا۔

جیولنگ میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر صرف 152 رنزبناسکے۔اوپنر پتھم نشانکا نے74 اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 33 رنزبنائے۔یو اے ای کے بائولر کارتھیک میاپن نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔انہوں نے19 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔

سری لنکا کو ہرانے والا نمیبیا اچانک نیدر لینڈزسے ہارگیا،کرک اگین پیش گوئی سچ

جواب میں یو اے ای ٹیم کی اننگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی،30 رنزتک 5 کھلاڑی باہر تھے۔نتیجہ میں ٹیم 18ویں اوورز میں 73 رنزبناسکی۔ایان افضل خان  19رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے میں سری لنکا کے 2 پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگیا ہے۔اس کی دوسری پوزیشن ہے۔نمیبیا 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

جمعرات کو آخری 2 میچز کھیلے جائیں گے،ان میں نمیبیا کا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کا نیدرلینڈز سے ہوگا۔

نیدرلینڈز ٹیم جیتی تو سپر 12 میں جائے گی،ہاری تو اس کے اور سری لنکا کے 4،4 پوائنٹس ہونگے۔نمیبیا نے اگر یواے ای کو ہرایا تو اس کے بھی 4 پوائنٹس ہونگے۔3 ٹیموں کے برابر پوائنٹس ہوسکتے ہیں۔2 ٹیموں کے بھی ایک جیسے ہوسکتے ہیں،نیٹ رن ریٹ اہم ہوجائے گا۔

سری لنکا نے آج   رنزکے بڑے مارجن کی جیت کے ساتھ پہلے ہی بہتر کیا ہے،اگلے میچ میں  مزید بہتری کا امکان ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *