| |

محمد شامی میدان سے باہر بھی نجات دہندہ،روڈ ایکسیڈنٹ میں مثالی کردار،فینز خوش

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

محمد شامی میدان سے باہر بھی نجات دہندہ،روڈ ایکسیڈنٹ میں مثالی کردار،فینز خوش،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ورلڈکپ 2023 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر محمد شامی کرکٹ میدان سے باہر بھی نجات دہندہ بن گئے ہیں۔انہوں نے ایک زخمی شخص کو طبی امداد دی اور پھر ہسپتال بھی لے گئے۔

ایک دو تین،آئی پی ایل سے تیسرا بڑا نام سائیڈ لائن ہوگیا،جھٹکے ہی جھٹکے

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی نجات دہندہ بن گئے جب انہوں نے نینی تال میں کار حادثے کے بعد ایک زخمی شخص کو بچایا۔ محمد شامی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیئے گئے ایک کلپ میں  گیند باز کو دوسرے شخص کی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شامی نے متاثرہ انسان کو بچایا اور ہسپتال لے گئے۔

ٹرافی پر پائوں،مچل مارش کا محمد شامی اور بھارتیوں کو پہلا جواب آگیا

محمد شامی نے بتایا ہے کہ اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے میری گاڑی کے بالکل سامنے گر گئی۔ ہم نے اسے بہت بحفاظت باہر نکالا۔ویڈیو میں محمد شامی کو زخمی شخص سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ اس نے اسے ابتدائی طبی امداد بھی دی۔  شامی کے بہت سے مداحوں نے تیز گیند باز کی اس طرح کی ا نسانی ہمدردی کی تعریف کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *