| | | | |

سخت سیکورٹی میں گھرا ملتان ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گیا،پاکستان پر شکست کی دھند

 

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

سخت سیکورٹی میں گھرا ملتان ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گیا،پاکستان پر شکست کی دھند۔

ملتان میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر شکست کے سائے گہرے ہوگئے،یقینی شکست کے بادل چھائے ہیں۔ممکن ہے کہ کل کھیل کا تیسرا روز آخری ہی ثابت ہو۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان انگلش ٹیم نے دوسری اننگ میں 5 وکٹ پر 202 اسکور کرکے 281 اسکور کی مجموعی برتری پاکٹ میں ڈال دی ہے۔

ابرارکا نشہ پاکستانی بییٹرز سے اتر گیا،ٹیم ڈھیر،انگلینڈ کو برتری
انگلینڈ نے 49 اوورز کی بیٹنگ کی۔اس کے 2 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔باقی 3 وکٹیں ابرار احمد نے اپنے نام کیں،اس کے لئے 21 اوورز میں 83 اسکور دیئے۔یوں وہ اب تک میچ میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں۔بین وکٹ 79 کرکے گئے۔ہیری بروکس 74 پر ناقابل شکست ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان 201 اسکور کرکے باہر ہوگیا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *