| | | | |

ابرارکا نشہ پاکستانی بییٹرز سے اتر گیا،ٹیم ڈھیر،انگلینڈ کو برتری

 

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان ٹیسٹ میں بھی مشکلات میں,انگلینڈ کو 281 پر ڈھیر کرکے خود برتری کا موقع تو گنواہی گئی ،الٹا 79 رنز کےخسارے کا شکار ہوگئی ہے ۔ابرار کے نشے میں دھت بیٹرز وکٹ چھوڑ گئے۔ٹیم 202 اسکور پر باہر ہوگئی۔فہیم اشرف 22 اور محمد رضوان 10 کرسکے ۔سعود شکیل 63 رنز بناسکے۔

انگلش اسپنر جیک لیچ نے 98 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے ہی سیشن میں ریورس سوئنگ کا کمال نمونہ دیکھنے کو ملا۔ایک اسپن ٹریک پر اننگ کے 35 ویں اوور میں ایسی مہارت تامہ کی توقع کسی کو بھی نہ تھی۔کمنٹری بکس میں موجود سوئنگ اور ریورس سوئنگ کے سلطان وقار یونس بھی ششدر رہ گئے ۔

بابر اعظم کا ریورس بولڈ،رابنسن اور اینڈرسن ہاتھ دکھاگئے
اولی رابنسن نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو جس انداز میں کلین بولڈ کیا،سب کو پریشان کرگیا۔وہ آج آئوٹ ہونے والے پہلے اور مجموعی طور پر تیسرے بیٹر تھے۔پاکستان کو 142 کے مجموعہ پر یہ بڑا نقصان ہوا ہے ۔بابر اعظم 75 اسکور کرکے کلین بولڈ ہوگئے۔آف اسٹمپ سے باہر پڑی بال اچانک تیزی سے اندر آئی اور بیٹ وپیڈ کے درمیان سے سنٹرل وکٹ اڑاگئی۔بابر نے 95 بالز کھیلیں ۔10 چوکے اور 1 چھکا لگایا ۔سعود شکیل کے ساتھ تیسری وکٹ پر 91 رنز کی شراکت قائم کی ۔لیفٹ ہینڈ بیٹر 55 پر کھیل رہے تھے۔وکٹ کے بعد پیسر رابنسن اور جمی اینڈرسن کافی دیر بال پکڑے اس کے ساتھ کچھ کرتے پائے گئے ۔

لنچ تک پاکستان 63 اوورز پورے بھی نہ کھیل سکا ۔
انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 281 اسکور کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *