| | | |

ہزیمت کے بعد کراراجواب،ایک اور بھارتی بیٹر کی ون ڈے ڈبل سنچری

 

چٹاگرام ،کرک اگین رپورٹ

ایک اور ڈبل سنچری ،اعزاز پھر بھارت کے نام،ایشان کشن نے بنگلہ دیش کے خلاف 126 بالز پر 200 اسکور مکمل کئے ،23 چوکے اور 9 چھکے خاصا تھے۔چٹاگرام میں بھارتی بیٹر نے رنزوں کو چرایا ۔وہ 210 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔135 بالز کھیلیں۔24 چوکے لگائے اور 10 چھکے بھی ساتھ تھے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کی 9ویں،کسی بھی بھارتی بیٹر کی یہ چھٹی ون ڈے ڈبل سنچری ہے۔روہت شرما 3 بار اور وریندر سہواگ و سچن ٹنڈولکر ایک ایک بار یہ اعزاز حاصل کرچکے۔مارٹن گپٹل،کرس گیل اور فخر زمان اس کلب میں شامل ہیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر،وکٹ کیپر بیٹر نے اس سے قبل 9 ون ڈے میچز میں 267 ہی اسکور بنائے تھے۔24 سالہ بیٹر نے جولائی 2021 میں ون ڈے ڈیبیو کیا،اکتوبر 2022 میں آخری ون ڈے کھیلا تھا۔بنگلہ دیش کے دورے کا پہلا ون ڈے کھیل رہے تھے۔

چٹاگرام میں بھارت نے سیریز کی شکست کا بدلہ ایک میچ میں چکانے کا جیسے عزم کر رکھا ہے۔مسلسل 2 ناکامیاں ،ون ڈے سیریز کی شکست کے بعد آخری میچ میں اس نے پہلے کھیل کر اب تک 35 اوورز میں 1 وکٹ پر 295 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *