| | | | |

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ،سری لنکا ٹاس ہارگیا،پہلے بیٹنگ

جیولنگ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں گروپ اے کا اہم ترین معرکہ شروع ہونے والا ہے۔سری لنکا ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس ہارگئی ہے۔یوں اسے اب پہلے بیٹنگ کرنی پڑے گی۔

جیولنگ  کی پچ بظاہر بیٹنگ کے لئے مشکل ہے،یہاں زیادہ اسکور کرنا ایشین چیمپئن کے لئے چیلنج ہوگا۔پہلا میچ ہارنے والی آئی لینڈرز کے لئے سپر 12 ریس میں جان رکھنے کو فتح ضروری ہے۔

سری لنکا کو ہرانے والا نمیبیا اچانک نیدر لینڈزسے ہارگیا،کرک اگین پیش گوئی سچ

پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو ہراکر 4 پوائنٹس بنالئے ہیں،اس کی پوزیشن بظاہر بہتر ہے لیکن اس کا آخری میچ سری لنکا سے باقی ہے۔اسی طرح آج کے میچ کے بعد گروپ اے میں نمیبیا کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔معاملہ نیٹ رن ریٹ پر جاتا لگ رہا ہے،اس لئے آئی لینڈرز کو اسکور بھی بنانا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *