| | | | |

آسٹریلیا جلدی آئوٹ،کوہلی کو ٹیم سے نکالنے کا بڑا مطالبہ،آج چیلنج

گالے،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

سری لنکا نے گالےٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کو بہت بڑے اسکور سے روکا ہے۔پہلے دن 5 وکٹ پر 298 اسکور کرنے والی مہمان ٹیم کو 364 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ کیاہے۔کل کے ناٹ آئوٹ بیٹر اسٹیون اسمتھ آج بھی 145 پر ناقابل شکست گئے۔لبوشین کی سنچری اننگ بھی پہلے روز کا خاصہ تھی۔

سری لنکا کی جانب سے پربتھ جے سوریا سب سے کلاسیکل رہے۔سلو لیفٹ آف بریکر نے ڈیبیو ٹیسٹ کی ڈیبیو اننگ میں118 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔جواب میں میزبان ٹیم نے آخری اطلاعات تک بناکسینقصان کے 6 اسکور بنالئے تھے۔

بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی کے برے ایام میں مزید کڑواہٹ آگئی ہے۔اب تو ان کی ٹیم میں موجودگی بھی بھاری پڑنے لگی ہے۔2019 سے 80 کے قریب اننگز تک سنچری سے محروم چلے آرہے رائٹ ہینڈ بیٹر سے 2 فیز میں کپتانی چھینی گئی تو اب ان کی ٹیم میں موجودگی بھی کھٹکنے لگی ہے۔سابق کپتان لیجنڈری کھلاڑی کپیل دیو نے کہا ہے کہ  کوہلی کے لئے کسی ینگ کھلاڑی کا کیریئر برباد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ویرات کوہلی سے اسکور نہیں ہورہا،اگر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ہے تو ان کی جگہ کسی اور کو موقع دیں۔

بھارت اور انگلینڈ میں دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔پہلا میچ ہارنے کے بعد میزبان ٹیم کے لئے سیریز میں واپسی کی ایک ہی صورت ہے کہ وہ آج کا میچ جیتے،یہ مقابلہ ایج باسٹن میں  شام 6 بجے شروع ہوگا۔

آئی سی سی نے کرکٹ فینز کو آسٹریلیا،سری لنکا میچ دیکھنے سے روک دیا

ادھر پابندی کے باوجود گالے فورٹ میں سریلنکن فینز داخل ہوکر ٹیسٹ میچ دیکھ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *