| | | | |

ملکی حالات،پاک آسٹریلیا جاری سیریز خطرے میں،بورڈ کا رابطہ،ریاستی رٹ پر سوالات

کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز پر گہرے بادل منڈلانے لگے ہیں۔جمعہ کو اسلام آباد میں ہونے والی توڑ پھوڑ کے بعد 21 فروری سے لاہور میں شیڈول ٹیسٹ میچ متاثر ہوسکتا ہے،آنے والے حالات میں اگر ایسے واقعات دوسرے شہروں میں ہوئے تو لاہور منتقل کی جانے والی محدود اوورز کی کرکٹ سیریز بھی ملتوی ہوسکتی ہے۔

پاکستان،آسٹریلیا سیریز میں استعمال ہونے والی بال پر پابندی کا مطالبہ

نینشنل میڈیا پر لائیو دکھائی گئی فوٹیج اور کوریج کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم منیجمنٹ میں رابطہ ہوا ہے۔صورتحال پر باقاعدہ بات چیت ہوئی ہے۔فی الحال اسے مانیٹر کرنے کی بات پرا تفاق ہوا ہے۔ادھر آسٹریلین سفارتخانہ بھی معاملات کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔انگلینڈ کا سفارتخانہ بھی اپنے ملک رپورٹ ارسال کررہا ہے۔

اسلام آباد میں پرہجوم مشتعل ہجوم کی ایک عمارت میں توڑ پھوڑ اورحملہ کے نتیجہ میں وفاقی دارلحکومت میں  اس وقت غیر معمولی نقل وحرکت ہے۔

پاکستان 3 دن بعد او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔یہ ایک تاریخی موقع ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں 24 برس بعد غیر معمولی سیریز کھیل رہی ہے۔ان 2 بڑے ایونٹس کے ہوتے ہوئے گزشتہ 10 روز سے بڑھنے والی غیر معمولی سیاسی نقل وحرکت،پلانٹڈ چیزوں کا لاگو ہونا غیر عقلی بات ہے،اسے حکومتی نااہلی کہنا کافی نہیں ہوگا۔یہ ریاستی نااہلی سامنے آرہی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کسی بھی موقع پر بڑا فیصلہ کرسکتا ہے۔حالات نے مزید خرابی اختیار کی،تصادم کی شکل اختیار ہوئی تو ٹیم بلاکسی توقف کے دورہ ختم کرکے واپس چلی جائے گی،ایسا ہوا تو صدارتی سکیورٹی کھڑی کرنا بھی بے معنی سے بات ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *