| |

کرکٹ میچ کے دوران دلچسپ واقعہ،وسیم اکرم کے قہقہے،بہترین کمنٹری قرار

کرک اگین رپورٹ

کرکٹ میچ کے دوران دلچسپ واقعہ،وسیم اکرم کے قہقہے،بہترین کمنٹری قرار۔وسیم اکرم  ایک ویڈیو اور اس کی کمنٹری پر ہنس پڑے،انہوں نے کرکٹ کلپ ویڈیو  پر ہاہاہاہا لکھا اور کہا ہے کہ ایسے کمنٹیٹرز سے پیار ہے،یہ بہترین کمنٹری ہوئی ہے۔

یہ یورپین کرکٹ سیریز کا ایک میچ ہے،جس میں بیٹر نے ایک شاٹ کھیلی،جو فیلڈر کی جانب گئی،فیلڈر نے آرام سے جھک جر بال پکڑنے کی کوشش کی لیکن بال عین ان کے نیچے سے نکل گئی۔چونکہ بال کی رفتار کم تھی،اس لئے بائونڈری کے قریب رک گئی،ایسے میں اسی فیلڈر نے جس سے خراب فیلڈ ہوئی تھی،دوڑ کر اسے اٹھایا اور واپس تھرو کیا۔

نیا بائولر،وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی

یہ ایک دلچسپ سین تھا۔جب تھرو سیدھا بیٹر کے نازک مقام پر لگا،اب بیٹر پہلے تو حیرت سے دیکھتے رہ گئے،پھر جھکتے چلے گئے،پھر کیا تھا،کمنٹیٹرز نے ایسے جملے کسے،ایسی کمنٹری کہ سننے والے ہنسنے پر مجبور ہوئے۔ساتھ میں کمنٹیٹرز بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا رہے تھے۔وسیم اکرم نے اسی پر قہقہے لگائے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *