| | | | |

نیا بائولر،وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نیا بائولر تلاش کرلیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی تجویز کیا ہے کہ اگلے پی ایس ایل میں اس مکی شروعات ہوسکتی ہیں۔

نیا بائولر،وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی۔اتفاق یہ بھی ہے کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ہیں۔سوئنگ کے سلطان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ

مجھے لگتا ہے کہ ایک نیا بائولر ملا ہے۔ اسے اگلے پی ایس ایل ویمنز ایونٹ کے ڈرافٹ میں ہونا چاہئے۔،ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے پوچھا ہے کہ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے۔مجھے تو بہت مزا آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بائولنگ کررہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *