| | | | |

محمد عامر کی ویڈیو گیم،آصف علی ایمبیسڈر،انگلینڈ وکٹ لے کر بھی محروم

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter/crypto

پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر محمد عامر کی کرکٹ گیم ویڈیو تیار ہوگئی ہے۔بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل سمیت ان کی زندگی کے یادگار لمحات کے ساتھ ویڈیو گیم کی تصویری جھلکیاں سامنے آئی ہیں۔اس کے لئے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ یہ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔پیسر نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ساتھ میں سوشل میڈیا پر اسے ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔

ادھر پاکستان کے ابھرتے ہوئے ایک کھلاڑی آصف علی کو برینڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ایک فرم یا غیر ملکی نام نے انہیں اس اعزاز سے نوازا ہے۔

ٹی 20 کلینڈر ایئر،محمد رضوان دنیا بھر میں ٹاپ کرگئے،بابر کا دوسرا نمبر،بائولرز کا احوال بھی ساتھ

کرکٹ میں ایسا بھی ہوتا ہے۔جمعہ کو ایڈیلیڈ میں ایشز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیاکی ٹیم  اپنے سنچری میکر لبوشین کے آئوٹ ہونے کے بعد بھی نقصان سے بچ گئی ہے۔ایک روز قبل جوس بٹلر نے ان کا 95 پر نہایت آسان کیچ ڈراپ کیا تھا تو پوری انگلش ٹیم کی حالت قابل دید تھی۔آج جمعہ کو لبوشین نے سنچر ی تو مکمل کرلی،اس کے فوعری بعد وہ سٹیو ہارمیسن کی بال پر ایک بار پھر وکٹ کیپر بٹلر کو کیچ دے گئے۔اس بار انگلش وکٹ کیپر نے کوئی غلطی نہیں کی۔سب پلیئرز خوشی سے نہال تھے۔بیٹر پویلین کی جانب جارہے تھے کہ تھرڈ امپائز نے ایکش ری پلے چلا کر انگلش کیمپ کو پھر سے افسردہ کردیا۔ہارمیسن کی بال نو بال تھی،نتیجہ میں وہ اس بار بھی بچ گئے۔سٹورٹ براڈ نے تھوڑی دیر بعد انہیں 103 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

آسٹریلیا نے آخری اطلاعات تک 3 وکٹ پر 241 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *