عمران عثمانی
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 ریکارڈز،پہلی باہمی سیریز،بابر اعظم کیلئے ایک بڑا چانس۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کی پہلی ٹی 20 سیریز پاکستان میں ہونے جارہی ہے۔14 اپریل سے پاکستانی سرزمین پر یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہونگی۔کیویز چند ماہ قبل پاکستان میں ٹیسٹ اور محدود اوورز سیریز کھیل گئے تھے لیکن ٹی 20 کی سیریز یہاں پہلی بار ہوگی۔2021 میں لاہور میں 5 میچزکی ٹی 20 سیریز سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر منسوخ کردی گئی تھی۔
دونوں ممالک کی ویسے یہ 8 ویں باہمی ٹی 20 سیریز ہوگی۔اب تک جو 7 ٹی 20 سیریز کھیلی گئی ہیں۔ان میں پاکستان 3 میں فتحیاب رہا اور نیوزی لینڈ بھی 3 میں کامیاب ہوا۔ایک سیریز ڈرا رہی۔عرب امارات میں کھیلی گئی 3 سیریز میں سے پاکستان 2 میں جیتا۔ایک ڈرا کھیلا۔نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی 4 سیریز میں سے 3 میں کیویز کامیاب رہے۔ایک میں پاکستان جیتا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی باہمی ٹی 20 سیریز ہسٹری میں اب تک 19 میچز ہوئے ہیں۔ان میں پاکستان کو 11 فتوحات کے ساتھ غلبہ رہا۔کیویز 8 میں کامیاب ہوئے۔مجموعی طور پر 29 ٹی 20 میچز ان دونوں نے کھیلے ہیں۔گرین کیپس نے18 اور بلیک کیپس نے 11 میچز جیتے۔یوں ہراعتبارسے کینگروز کو شاہینز پر برتری نہیں ہے۔
ورلڈکپ 2023،پہلی بار تمام کپتان تبدیل،نیا ٹوٹکا
یہاں ایک اضافی بات یہ ہے کہ پاکستان گزشتہ برس نیوزی لینڈ میں ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کھیلا اور جیتا،اس میں نیوزی لینڈ کو فائنل سمیت شکست دی۔یوں باہمی سیریز میں یہ شمار نہیں ہوگی لیکن اوور آل غلبہ کو واضح کرتی ہیں۔
پاکستان نے 25 جنوری 2018 کو آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف4 وکٹ پر 201 اسکور بنائے تھے۔یہ اب تک کا واحد ڈبل سنچری فیگر اور ہائی اسکور ہے۔کیویز نے 22 جنوری 2018 کو ویلنگٹن میں 5 وکٹ پر 196 اسکور بنارکھے ہیں۔
کین ولیمسن 584 رنز اورمحمد حفیظ563 رنزبناکر دونوں ممالک کے باہمی میچزکے ٹاپ اسکورر ہیں۔مارٹن گپٹل 526 اور بابر اعظم 412 رنزکے ساتھ اگلے ٹاپ اسکورر ہیں۔پاکستانی کپتان کے پاس اس سیریز میں ٹاپ کرنے کا موقع ہے۔محمد حفیظ کا 99،رضوان کا 89 اور گپٹل کا 87 ہائی انفرادی اسکور ہے۔ٹم سائوتھی 28 اور شاہد آفریدی 21 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ مجموعی وکٹ ٹیکر ہیں۔