ماؤنٹ مونگانوئی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،تیسرا ون ڈے،ایک تبدیلی،ایک خدشہ،رضوان کا تازہ موقف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بلیک کیپس پہلے ہی ون ڈے سیریز جیت چکے۔پاکستان کو کلین سوئپ سے بچنے کا مشکل چیلنج درپیش ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہفتہ اپریل کی علی الصبح بجے کھیلاجائےگا۔حارث رئوف کو آرام دیا جائے گا۔نسیم شاہ کھیلیں گے۔پاکستان کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ٹاپ آرڈر کے گرنے سے لے کر رنز کے مار ہونے تک کچھ بھی کلک نہیں ہوا۔ محمد رضوان ایسے وائٹ واش سے بچنے کے لیے بے چین ہوں گے جو طویل عرصے تک ان کیلئے طعنہ ہوسکتاہے۔
عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، آغا سلمان، طیب طاہر، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم، عاکف جاوید۔
یہ پاکستان کا پہلا ون ڈے میچ بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں ہوگا۔بابر اعظم (1088) کو اسٹیفن فلیمنگ (1090) کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 3 رنز درکار ہیںبابر کو کیویز کے خلاف ون ڈے میں 1100 رنز تک پہنچنے کے لیے مزید 12 رنز درکار ہیں۔
محمد رضوان ایک سنگ میل عبور کر رہے ہیں، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف 500 ون ڈے رنز مکمل کرنے کے لیے 54 رنز درکار ہیں۔
آغا سلمان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 500 کلب میں شامل ہونے کے لیے 70 رنز درکار ہیں۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ میں کہا ہے کہ سیریز کا اختتام وننگ نوٹ پر کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں کہیں نہیں لگا کہ ہم جیت نہیں سکتے،دونوں میچز میں کچھ خاص لمحات میں میچ ہاتھ سے نکلے،ہم نے جدوجہد کی ہے اور میرا یقین ہے کہ پاکستان جیت سکتا ہے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔پچز پر مشکلات ہیں،ہم کھیلنے کیلئے ہیں اور جیتنے کیلئے ہیں۔
پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر سے نمبر پر چلا گیا ہے اور نیوزی لینڈ پاکستان سے آگے ہوگیا ہے۔سیریز سے قبل پاکستان تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر تھے۔