عمران عثمانی۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز،سابقہ ریکارڈز،بھارت کی پاکستان سے وہ توقع جو کبھی خود نہ کرسکا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف 28 ٹیسٹ میچز میں سے کتنے جیتا۔جنوبی افریقا میں کیا رہا،کبھی کوئی سیریز بھی جیت سکا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان اپنی سیکنڈ لاسٹ ٹیسٹ سیریز باکسنگ ڈے سے کھیل رہا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اب تک جو 28 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں۔پاکستان ان میں سے صرف 6 ہی تو جیتا ہے اور15 میچزہارے ہیں۔7 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستان کبھی جنوبی افریقا کے خلاف 500 اسکور نہیں کرسکا،ہائی ٹوٹل456 ہے اور کم سے کم صرف 49 رنز،یہ ہے تیزی اور جانبازی ،جس میں اسکور بنانا آسان نہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان اب تک 12 ٹیسٹ سیریز ہوئی ہیں۔پاکستان نے اپنے ملک میں 2 جیتی ہیں،ایک 2003 اور دوسری 2021 میں۔جنوبی افریقا 7 سیریز میں فاتح رہا ہے اور 3 سیریز ڈرا رہی ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقا میں جو 15 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ان میں سے صرف 2 ہی جیتے ہیں اور12 میں شکست ہوئی ہے اور صرف ایک ٹیسٹ میچ ڈرا رہا۔338 اسکور سے زائد پاکستان نہیں کرسکا۔پاکستان 1998 کی واحد سیریز ڈرا کھیل سکا،اس کے ساتھ 5 ٹیسٹ سیریز ہارا ہے۔کبھی سیریز نہیں جیتا ہے۔آخری سیریز 19-2018 میں کھیلی گئی۔پاکستان ہارگیا۔کئی بار جیت کے قریب ہوا لیکن نصیب میں نہیں تھا۔پاکستان ڈربن میں 1998 اور پورٹ الزبتھ میں 2007 میں جیتا۔اس کے بعد سے اب تک جنوبی افریقا میں جو 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں،تمام ہارے ہیں،جیت تو درکنار ،ڈرا بھی نہ کرسکے۔
بھارت نہ کوئی اور،پاکستان نے جنوبی افریقامیں نئی تاریخ رقم کردی،پروٹیز کوگھر میں پہلاکلین سوئپ
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس سے پاکستان باہر ہے اور جنوبی افریقا ایک قدم کی دوری پر ہے۔2 ٹیسٹ میں سے ایک میں فتح جنوبی افریقا کا فائنل ٹکٹ کنفرم کردے گی۔بھارت اور آسٹریلیا میں سے ایک باہر ہوجائے گا لیکن اگر پاکستان یہ سیریز جیت گیا اور جنوبی افریقا کو سنگل ٹیسٹ بھی نہ جیتنے دیا تو اس سے بھارت یا آسٹریلیا میں سے کسی ایک کو فائدہ ہوجائے گا۔یوں ہسٹری میں بھارت کبھی جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا لیکن وہ پاکستان سے توقع رکھے گا کہ وہ جنوبی افریقا کو جنوبی افریقا میں ہرادے۔جو خود نہ کرسکا۔پاکستان سے توقع رکھتا ہے۔
جنوبی افریقا مین جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ایسی توقعات سب ہی کو ہیں۔حال ہی میں وہ انگلینڈ کو ہوم گرائونڈز میں 1-2 سے ہراچکے ہیں۔