راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ سری لنکا،دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ایک دن تاخیر کے بعد شروع،ٹاس اپ ڈیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ ایک دن کی تاخیر کے بعد نئے شیڈول کے تحت شروع ہوگیا ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور اس کے ارد گرد سخت سکیورٹی حصار میں دونوں ٹیمیں یہ میچ کھیل رہی ہیں۔
سیریز میں 0-1 کی برتری کے ساتھ پاکستان میدان میں اترا ہے۔دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا ٹاس ہوا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔شاہین آفریدی نہیں کھیل رہے۔ان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کررہے ہیں،اسی طرح فہیم اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے اورابرار احمد کو ان کی جگہ لایا گیا ہے۔شاہین کی جگہ وسیم جونیئر کھیل رہے ہیں۔
پہلا ون ڈے،سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کامیاب،سری لنکا کی شاندار فائٹ بیک
یہ سیریز یوں اہم ہے کہ پاکستان جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سری لنکا کو پچھاڑ کر 5 ویں سے چوتھے نمبر پر آسکتا ہے۔
سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی،میچز کی تاریخیں تبدیل
